28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے جنگ کی قومی یادگار کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں جذبات امڈ پڑے انہوں نے سپاہیوں کو گلہائے عقیدت نذر کئے

Urdu News

نئیدہلی نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے جنگ سے متعلق  تاریخی یادگا ر کا دورہ کیا جو انڈیا گیٹ کے  احاطے میں تعمیر کی گئی ہے۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جنگ سے متعلق قومی یادگار کادورہ کرکے ان کے دل میں جذبات امڈ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ   جنگ سے متعلق قومی یادگار بھارت کے ہزاروں  دفاعی عملے کے لوگوں کو وقف کی گئی ہے ، جنہوں نے بھارت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں۔  انہوں نے یہ  بھی  کہا کہ یادگار حب الوطنی کے جذبے ہمیشہ  جگائے رکھے گی، جو  ہر ہندوستانی کے دل میں  مشعل کی طرح ہے  اور ہمارے مستقبل کے راستوں کو روشن کرتی ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارت کے ایک منفرد ڈیزائن والی اس یادگار چار دائرے ہیں ، جن کے نام امرچکر ، ویرتا چکر ،تیاگ چکر اور رکشک چکر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے ان سبھی فوجیوں کے نام جو بھارت کے دفاع میں شہید ہوئے ان دائروں کے پتھروں میں کندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ا س  یادگار میں سبھی  پرم ویر چکر یافتگان کے مجسمے بھی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگ سے متعلق یہ یادگار ہمارے ان بہادر سپائیوں کی عظیم قربانی کی لافاتی یاددلاتی ہے ، جنہوں نے ہماری مادر وطن   کی حفاظت کی  اور امن کو پھیلایا۔  ہمارے سپاہی ہماری جمہوریت کے  بے نام ونمود ہیرو  ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اپنے ان آنجہانی ہیرو کو  اپنی طرف سے سنجیدہ خراج عقیدت پیش کریں ۔

جناب نائیڈونے سبھی سپاہیوںکو خراج عقیدت پیش  کیا اور امید ظاہر کی کہ سبھی شہری  بہادر سپاہیوں کے اس رول کو یاد رکھیں گے ، جو انہو ں نے ملک کی سلامتی کے لئے ادا کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More