13 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ہند نےایودھیا میں بھومی پوجن کے موقع پر اپ راشٹرپتی بھون نواس میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رامائن پڑھی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کے مبارک موقع پر اپ راشٹرپتی نواس میں اپنی اہلیہ محترمہ اوشا نائیڈو کے ساتھ رامائن پڑھی۔

بعد ازاں ایک فیس بک پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ان کے پیدائش کے مقام ایودھیامیں بھگوان رام کی مندر کی تعمیر حق، اخلاقیات اور آئیڈلس کی اعلی ترین انسانی اقدار کی ازسر نو عزت افزائی ہے، جسے مریادا پرشوتم نے اپنی زندگی میں حقیقی انداز میں پیش کیا تھا۔ ایودھیا کے حکمراں کے طور پر انہوں نے ایک مثالی زندگی بسر کی، جس پر عام انسان اور دیگر بڑے لوگ رشک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھگوان رام کا برتاؤ اور ان کا عقیدہ بھارت کے ضمیر کی بنیاد میں مضمر ہیں اور ہر طرح کی تفریق اور بندشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آج کے زمانے میں بھی ان کی افادیت برقرار ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر ایک مذہبی عمل سے بڑھ کر کہیں زیادہ ہے۔ یہ مندر بیش قیمت اور زمان ومکان کی قید سے آزاد انسانی اقدار کو بہترین خراج عقیدت ہوگا۔

آج ایودھیا میں بھومی پوجن پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ایودھیا میں اس تاریخی عمارت کی  تعمیر ہمارے مادروطن کی ان  روایات کی بحالی کی یاد دلاتی رہے گی، جو بلا تفریق ہر زمانے میں آفاقیت سے ہمکنار رہیں گی۔

5 ؍اگست، بھومی پوجن کے دن، یعنی اس طرح کی ایک تاریخی عمارت کی تعمیر کا آغاز، ملک کی تاریخ میں ازحد مسرت کا دن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آراضی کے مقدمے میں، جو لوگ فریق کے طور پر شریک تھے، ان حضرات سمیت تمام لوگ، جنہوں نے اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے کوششیں کیں اور مندر کو ایک حقیقی شکل دی، وہ لائق ستائش ہیں۔

جناب نائیڈو نے مرحوم ہاشم انصاری کے صاحبزادے  جناب اقبال انصاری کی بھی ستائش کی، جو آراضی کی ملکیت کے تنازعے میں ایک فریق تھے، اور انہوں نے عوام سے گزارش کی وہ ماضی کو فراموش کرکے بھارت کے سچے جذبے کی مناسبت سے آگے بڑھیں۔ ان کے یہ دانشمندانہ الفاظ ہم سب کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہرکس و ناکس سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو رام راجیہ کے اصولوں کے تئیں ازسرنو وقف کریں، جو جمہوری-مذہبی حکمرانی پر مشتمل ہیں اور جن میں سب کے لیے امن، انصاف اور مساوات کی بات کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سب کے لیے مسرت اور خوش حالی کی تمنا کی جاتی ہے، جو خواب بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھی دیکھا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More