17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ہند نے ریلوے ملازمین سے کہاہے کہ وہ مختلف النوع پروجیکٹوں پر تیزی سے کام کریں

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے ریلوے کے اعلیٰ  افسران سے گفت وشنید کی ہے اور ابولاوری پلے اورکرشنا پتنم پورٹ کے درمیان ریلوے لائن سمیت آندھراپردیش اورتلنگانہ میں مختلف النوع ریلوے پروجیکٹوں کی پیش رفت  کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے جنوب وسطی ریلوے کے جنرل منیجرجناب کل شریشٹھ اوردیگر سینیئرافسران سے رینی گنٹاسے وسے وینکٹاچلم، نیلورکے درمیان رریل گاری سے سفرکرتے ہوئے پروجیکٹوں کی پیش رفت پرتبادلہ خیالات کیا۔ جناب نائیڈواپنی خوش دامن محترمہ الورو کوسلایمہ کی دسویں کی رسم میں شریک ہونے کے لئے بدھ کے روز وینکٹاچلم پہنچے ۔ محترمہ کوسلایمہ 30دسمبر کو وفات پاچکی ہیں ۔

          جناب نائیڈو نے افسران کوہدایت  دی کہ مختلف پروجیکٹوں کا کام تیزی سے مکمل کریں  اور  ابولاوری پلے ۔کرشناپتنم لائن کا کام 25فروری تک مکمل کرلیں  ۔ انھوں نے اس موقع پریاددہانی کرائی کہ ان کی تجویز پرعمل کرتے ہوئے کہ ریلوے وزیراور ریلوے بورڈ نے ابولاوری پلے ۔ کرشناپتنم  پورٹ لائن پرمسافرریل گاڑی چلانے پراتفاق کرلیاتھا ،جب کہ اس لائن کو اصلامال گاڑی چلانے کے لئے بچھایاگیاتھا۔

          ابولاوری پلے ۔کرشناپتنم لائن کاکام  مکمل ہوجانے سے 72کلومیٹرکا فاصلہ کم ہوجائیگا ۔ نائب صدرجمہوریہ ہند نے   خود بھی وینکٹاچلم ریلوے پل کے ترقیاتی کاموں کو معائنہ کیا۔

          ریلوے افسران نے جناب نائیڈو کو مطلع کیاکہ صرف سرنگ کا کام زیرالتوا ٔ ہے اورباقی کام مکمل کرلیاگیاتھا۔ انھوں نے بتایاکہ کرشناپتنم اور راپورکے درمیان 4اسٹیشنوں کےکاکام جلد ہی مکمل ہوجائیگااور ریل گاڑی کو آزمائشی طورپرچلانے کاکام بھی اسی  کے تحت شروع ہوجائیگا۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ نیلور، گوڈراور رینی گنٹااسٹیشنوں پر جلد ہی تیز رفتار وائی فائی ریل گاڑی  فراہم کرائی جائیگی ۔

          افسران نے یہ بھی بتایاکہ تروپتی ریلوے اسٹیشن پر400کروڑروپے کی لاگت والے کثیر منزلہ کمرشیل کمپلکس کی تعمیر کے لئے ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ڈی پی آرتیارکی گئی ہے ۔ مجوزہ کمپلکس میں 5ستارہ ہوٹل اور مناسب قیمت والے ہوٹل نیز دیگر سہولیات کے علاوہ خریداری کی سہولت بھی موجود ہوگی ۔

          جناب نائیڈونے ندی کدی ۔ سری کلاہستی ریلوے لائن کی پیش رفت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی انھیں مطلع کیاگیا کہ آندھرپردیش  کی سرکارکے ساتھ  پرکاسم ، گنٹراور نیلوراضلاع میں زمین کو قبضے میں لینے کاکام زیرالتواہے ۔ انھوں نے یہ بھی اطلاع دی کہ گوڈر اور وجے واڑہ کے درمیان تیسری لائن کا کام شروع ہوچکاہے ۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند کے مشورہ پرعمل کرتے ہوئے کہ سکندرآباد سے آندھراخطے تک ، سنکرانتی کے لئے خصوصی سویدھاٹرین کے ٹکٹ پر زیادہ چارج نہ وصولاجائے ،ریلوے حکام نے اس تجویز پرغورکرنے سے اتفاق کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More