16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو قومی ایوارڈ پیش کئے

National Award to Teachers 2016
Urdu News

نئی دلّی ،نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نئی دلّی میں یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو 2016 ء کے لئے قومی ایوارڈ پیش کئے ۔ جناب وینکیا نائیڈو نے   دیکشا پورٹل کا بھی آغاز کیا  ، جو  اساتذہ کے لئے ایک قومی ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ ہے ۔ دیکشا اساتذہ کی  تعلیم کے شعبے میں سولیوشنس کو تیز اور متحرک کرے گا ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو یاد کیا ، جو ایک ماہر تعلیم اور  اسکالر  تھے ۔ انہوں نے  غیر معمولی خدمات کے لئے ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لئے یہ اعزاز  دسروں کے لئے ایک تحریک ہے ، جس سے وہ مستقبل میں کچھ کر سکیں گے ۔ انہوں نے  مادری زبان کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  متوسط استاد بتاتا ہے ، اچھا استاد وضاحت کرتا ہے اور بہترین استاد   مظاہرہ کرتا ہے اور ایک عظیم استاد  تحریک دیتا ہے ۔ ایک استاد کا   نظریاتی رویہ  ہونا چاہیئے ، جو  اپنے طلباء پر براہ راست  تاثر چھوڑ سکے   کیونکہ اقدار  کو حاصل کیا جاتا ہے اور وہ سکھائی نہیں جاتیں ۔

          اس موقع پر  مرکزی وزیر  جناب پرکاش  جاوڑیکر نے ملک کے ایک کروڑ اساتذہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ معاشرہ ، جو استاد کی عزت اور احترام کرتا ہے ، وہ ایک ترقی یافتہ معاشرہ ہے  اور ہمارے اساتذہ کو ایمانداری سے اپنی کار کردگی نبھانی چاہیئے تاکہ معاشرہ  اُن کی قدر کر سکے  کیونکہ وہ ہمارے  قدیم   تدریسی نظام میں  کافی قدر  کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ انہوں نے  کہا کہ اُن کی وزارت سب کے لئے  معیاری تعلیم  کی سمت میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام بھی دوہرایا  ۔  اُن کا پیغام یہ ہے : ‘‘ تبدیلی کے لئے   پڑھاؤ  ، با اختیار بنانے کے لئے  تعلیم دو  اور  قیادت کرنے کے لئے   سکھاؤ ’’ ۔

          انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت جناب اوپندر کشواہا نے  نیشنل ایوارڈ ، 2017 ء جیتنے والے  اساتذہ کو  مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ  چیلنج پر قابو پانے کے لئے  ملک کے ہر ایک بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے  ۔ حکومت ہند  اور اساتذہ کو اس کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا چاہیئے ۔

 اس موقع پر  انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں ، وہ اساتذہ کی وجہ سے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ اساتذہ میں  یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ طلباء میں علم ، اقدار اور دانشمندی     کو ذہن نشین کراکر ایک نیا بھارت  بنا سکتے ہیں  ، جو ملک کے مستقبل ہیں ۔

یہ ایوارڈ ایک چاندی کے تمغے ، توصیف نامے  اور 50000 روپئے پر مشتمل ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More