17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیا نائیڈو کل مرکزی اطلاعاتی کمیشن کے کنونشن کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جانب ایم وینکیانائیڈو کل یہاں مرکزی اطلاعاتی کمیشن  (سی آئی سی) کے بارہویں سالانہ کنونشن  کا افتتاح کریں گےجس کا موضوع ہے ‘ معلومات حاصل کرنے کا حق’  اس سال کا یہ کنونشن دو سمیناروں کے بعد ہورہا ہے  جو مئی اور جولائی میں   منعقد ہوئے تھے۔    ان سمیناروں میں   2005 کے اطلاعات کے حق پر عمل درآمد اور  اراضی کے ریکارڈ اور  آر ٹی آئی قانون پر  بالترتیب تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

مرکزی اطلاعاتی  کمیشن نے  کنونشن کے لئے تجویز یں طلب کی تھیں   جو  ماہرین تعلیم ، پریکٹیشنروں ، تحقیق کاروں  ، غیر سرکاری تنظیموں / سول سوسائٹی گروپوں ، طلبا  ا ور اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے   طلب کی گئی تھیں  جو تین موضوعات پر مشتمل تھیں ۔  یہ موضوعات ہیں‘    خود اپنے طور پر انکشاف کرنا’،‘ریکارڈ رکھنا’اور ‘آر ٹی آئی قانون پر عمل درآمد کرنے کے سلسلہ میں سامنے آنے والے مسائل’ ۔

سی آئی سی کے گیارہویں  سالانہ کنونشن میں جو پچھلے سال  نومبر میں منعقد ہوا تھا ،   اپیلوں اور شکایتوں کے   اندراج اور نبٹارے  کے لئے   ایک نیا    سافٹ ویئر مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ  کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا، اس سافٹ ویئر کے ذریعہ اپیلوں اور شکایات کو آن لائن   بھی درج کیا جاسکتا تھا  اور شکایتیں ذاتی طور پر بھی وصول کی جاسکتی تھیں۔    اصولی طور پر   اپیلیں اور شکایتیں  اگر  مکمل پائی جائیں  تو وصولیابی کے 48 گھنٹے کے اندر اندر ان کا اندرا ج ہوجاتا ہے۔

نئے سافٹ ویئر میں ایک پبلک اتھارٹی موڈیول کی بھی گنجائش رکھی  گئی ہے ۔نئے  سافٹ ویئر کے ذریعہ   کمیشن میں درج کرائی گئیں  اپیلیں اور  شکایتیں   پبلک  اتھارٹی کو  اندراج کے  فوراً بعد  دکھائی  دے جاتی ہیں  اور وہ کمیشن کی طرف سے نوٹس ملنے کا انتظار کئے بغیر تلافی کی کارروائی    کرسکتی ہے۔     اس وقت   اندازاً 2 ہزار  میں سے  ایک ہزار  پبلک اتھارٹیز نے اس موڈیول میں   اندراج کرایا ہے۔

کمیشن نے   پچھلے سال کے دوران نئے اور پرانے تمام کیسوں  کے ریکارڈ کو ڈجیٹل شکل دے دی ہے۔(1.70 لاکھ  فائلس) کمیشن میں جو نئے کیس  درج کرائے گئے ہیں   وہ بھی ڈجیٹل شکل میں ہیں۔   ڈجیٹل ریکارڈ کی وجہ سے   کیسوں کی   سماعت   اور ان کے  نبٹارے کا پروگرام   زیادہ صحیح طریقے پر مرتب کیا جاسکتا ہے۔

یکم جولائی  2016 سے  کمیشن میں     ایک خاص  ڈیسک کام کررہا ہے جو کمیشن کے سامنے اپیلیں اور شکایتیں درج کرانے میں مدد کرتا ہے   اور  کمیشن کے  سامنے درج کرائے گئے کیسوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔    کمیشن   اپیلیں  /شکایتیں کرنے والوں کو  یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ ان کے کیسوں کی سماعت   ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ   کی جاسکتی ہے اور پورے ملک کے شکایات کنند گان  دہلی آنے کے بجائے اپنے قریب کے ضلع صدر دفاتر میں این آئی سی   اسٹوڈیو میں   کیس کی سماعت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ 17-2016 کے درمیان   سی آئی سی نے  15،228 ویڈیو کانفرنسیں منعقد کیں ۔یہ کمیش 14 نومبر 2017 تک  اس طرح کی  8124 ویڈیو کانفرنسوں کا انعقاد کرچکا ہے۔

کمیشن نے  14 نومبر 2017 تک   16753  کیس  درج کئے ہیں  اور اسی مدت میں   19899 کیسوں کا نبٹارا کیا ہے۔ 17-2016 کے دوران سی آئی سی نے 23811  کیس  درج کئے تھے اور    32344 کیسوں کا نبٹارہ کیا تھا جبکہ  16-2015 کے دوران   25960  کیس درج کئے گئے تھے اور   28188 کیسوں کا نبٹارا کیا گیا تھا۔   یکم اپریل 2017 کو کمیشن کے پاس   27137 کیس   زیر التوا تھے جبکہ یکم اپریل 2016 کو اس طرح کے زیر التوا کیسوں کی تعداد 34982 تھی۔   14 نومبر 2017 کو  سی آئی سی کے پاس    24211 کیس  التوا میں پڑےہوئے ہیں۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More