نئی دلّی ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری کی الوداعی تقریب میں دیگر ممبران کے ساتھ شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جناب حامد انصاری کے گھرانے کی عوامی زندگی کی شاندار تاریخ سو سال سے زائد عرصے پر محیط ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نائب صدر سفارتی کرئیر کے حامل ہیں اور انہوں نے متعدد موقعوں پر نائب جمہوریہ ہند کے عہدے سے وابستہ بصیرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سفارتی مسائل بھی حل کئے ہیں ۔
وزیر اعظم نے جناب حامد انصاری کے لئے اپنی بہترین خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔