17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے جناب ارون جیٹلی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سابق مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جناب جیٹلی ایک ممتاز رکن پارلیمان، ماہر قانون دان، عظیم دانشور، ایک قابل منتظم اور خامیوں سے پاک شخصیت کے حامل تھے۔ جناب جیٹلی نے ملک میں جی ایس ٹی  کے انقلابی نظام کو روسناش کرانے کے لیے  تمام سیاسی جماعتوں  کے مابین  اتفاق رائے پیدا کرنے کی سخت جد و جہد کی۔

نائب صدر جمہوریہ کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے :

جناب ارون جیٹلی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ طویل عرصے سے گہرے دوست اور میرے قریبی معاونین میں سے تھے۔ اُن کی رحلت ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان اور ہمارے لیے ذاتی خسارہ کا باعث ہے۔  اس صدمے کی اظہار کےلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔  ایک ممتاز رکن پارلیمان، ماہر قانون دان، عظیم دانشور، ایک قابل منتظم اور خامیوں سے پاک شخصیت ارون جیٹلی نے جناب اے بی واجپئی اور جناب نریندر مودی کی کابینہ میں مرکزی وزیر کی حیثیت سے اہم قلمدان  ، موثر انداز میں سنبھالا۔

انہیں بہترین رکن پارلیمان کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  جناب جیٹلی نے ملک میں انقلابی جی ایس ٹی  نظام کو روسناش کرانے کے لیے  تمام سیاسی جماعتوں  کے مابین  اتفاق رائے پیدا کرنے کی سخت جد و جہد کی۔ انہوں نے وقفے وقفے سے مختلف امور پر عوامی بحث میں زبردست تعاون دیا۔

وہ ایک بہترین رابطہ کار تھے اور نہایت پیچیدہ معاملوں کا حل  آسانی سے کر لیتے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More