20 اپریل، نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
نائب صدر کے پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
رام نومی کے مبارک موقع پر میں تمام اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھگوان رام نیکی، اچھائی، ہمت اور ہم دردی کا مجسمہ تھے۔ رام نومی کا تہوار ہمیں مریادا پرشوتم رام کی مثالی زندگی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں ان کے ذریعے دکھائے گئے نیکی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ تہوار ہمیں اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کے تئیں اپنے تمام فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔
بھگوان رام کی انصاف، اچھی حکم رانی اور اپنی رعایا کی بھلائی سے پختہ وابستگی ہمیشہ انسانیت کو تحریک دیتی رہے گی۔
ہمارے ملک میں تہوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر منانے کا ایک بہترین موقع ہوتے ہیں، لیکن کووڈ-19 عالمی وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر میں اہل وطن سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس تہوار کو گھر پر منائیں اور کووڈ سے متعلق صحت اور حفظان صحت کے طور طریقوں پر عمل کریں۔
یہ تہوار ہماری زندگیوں میں خوشی اور امن لائے، ہمیں بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے اور انکے قائم کردہ آئیڈیل کی حامل دنیا کی تعمیر کرنے کی ترغیب دے۔