نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب ایم وینکیا نائیڈو نےعوام کو بیساکھی، ویشو، پتھانڈو، مساڈی، ویش کھاڈی اور بہاگ بیہو کے مبارک موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار ہمارے ملک کے مالا مال زرعی تمدن اور مخلوط ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ درج ذیل نائب صدر کے پیغام کا متن ہے۔
’’میں اپنے ملک کے عوام کو کو بیساکھی، ویشو، پتھانڈو، مساڈی، ویش کھاڈی اور بہاگ بیہو کے موقع پر اپنی جانب سے پرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
یہ تہوار ملک بھر میں روایتی جوش و خروش اور جذبے سے بھرپور زرعی تمدن اور ملک کی مخلوط ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔
میں تمنا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن و سکون ، ہم آہنگی ، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئیں ‘‘۔