نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کے موتیا بند کی سرجری آج حیدر آباد کے ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ (ایل وی پی ای آئی) میں کامیابی کے ساتھ ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر پروین کرشنا وڈّولّی اور ان کی ٹیم نے سرجری کو انجام دیا اور اس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔
نائب صدر جمہوریہ کو تین روز کے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور عیادت کرنے والوں کو بھی اس دوران ان سے ملاقات نہ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔