17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے تروپتی دیوآشرم میں وینکٹیشور ا سوامی کے مندر میں پرارتھنا کی

Urdu News

نئی دہلی، ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستانی وراثت اور ثقافت انتہائی مالامال ہیں اور دنیا کو امن وآشتی کا در س دیتی ہیں ۔

نائب صدر جمہوریہ موصوف نے ٓاندھرا پردیش کے تروپتی شہر میں واقع تروملا تروپتی دیو آشرم میں بھگوان وینکٹیشورا سوامی کے مندر میں پرارتھنا کے بعد اپنے ان تاثرات کا اظہا رکیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے ہمیشہ ا س بات کی تعلیم دی ہے کہ ہمیں اپنے آس پاس کے تمام لوگوں کو دستِ مدد فراہم کرایا جائے اور ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق اور امتیاز نہ برتا جائے ۔

ہم ،’’ سروجن سکھینو بھونتو ‘‘ میں یقین رکھتے ہیں ۔ اس لئے ہمیں ہر شخص کا احترام کرنا چاہئے اور امن وآشتی کے ساتھ زندگی گزارنی چاہئے ۔ جناب وینکیا نائیڈ و پرارتھنا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی لوگوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی انتہائی نظم وضبط اور لگن کے ساتھ کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس کو سنکرانتی کے مقدس تہوار کی مبارکباد بھی دی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More