نئیدہلی، ستمبر۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سینئیر وکیل اورماہر قوانین آئین جناب پی پی راؤ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنے ایک اپیغام میں جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جناب پی پی راؤ کے ساتھ ان کی رفاقت ، ان کی عوامی زندگی کے آغازسے ہی رہی تھی ، کیونکہ وہ بھی ریاست متحدہ آندھر اپردیش کے نیلور ضلع کے رہنے والے تھے ۔ جنا ب پی پی راؤ کو 1991 میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 2006 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کا پیغام تعزیت حسب ذیل ہے :
’’ مجھے ایک معروف ماہر قوانین آئین اور سینئر وکیل جناب پی پی راؤ کی موت کی خب سے شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ جناب راؤ کے ساتھ میری رفاقت ،میری عوامی زندگی کے آغازسے ہی تھی ، کیونکہ وہ بھی ریاست متحدہ آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے رہنے والے تھے ۔ وہ ملک میں آئینی قوانین کے سب سے بڑے ماہر تسلیم کئے جاتے تھے ۔جولائی 2017 میں ان کی وکالت کے 50سا ل مکمل ہوئے تھے ۔
جناب پی پی راؤ کو 1991 میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا تھا ۔انہیں 2006 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا تھا۔
میں ان کےسوگوار کنبے کو ان کی موت پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کی آتما کی شانتی کے لئے ملک وقوم کے ساتھ دعاگو ہوں ۔‘‘