نائب صدر، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عیدالفطر سے قبل کی شام ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ نائب صدر کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے –
’’عیدالفطر کی خوشی کے موقع پر میں ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
عیدالفطر رمضان کے مقدس مہینہ کے اختتام پر منایا جاتا ہے اور یہ باہمی بھائی چارہ اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ تہوار ہماری زندگی میں رحم دلی، سخاوت اور فیاضی کے جذبہ اور اہمیت کو مضبوط کرتا ہے۔
ہمارے ملک میں، تہوار ہمیشہ ایسے موقعے ہوتے ہیں جن میں رشتہ دار اور دوست ساتھ مل کر خوشیاں مناتے ہیں لیکن کووڈ-19 عالمی وبائی مرض سے پیدا شدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، میں ملک کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووڈ کے صحت اور صفائی سے متعلق پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے اس تہوار کو منائیں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ عیدالفطر سے وابستہ عظیم اصول ہماری زندگی کو امن، ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے سے سرشار کریں گے۔‘‘