19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ناریل کی پیداوار ، پیداواریت میں ہندوستان دنیا کے سرفہرست ملکوں میں ہے: رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئی دہلی؛ زراعت اور کسان بہبود کے وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ناریل کی ترقی سے متعلق بورڈ کی بڑی اسکیموں کی توجہ ناریل کی پیداوار، پیداواریت ، ناریل کی مصنوعات کے لیے پروسیسنگ، اس کی قدر میں اضافہ، مارکیٹنگ اور بہار میں برآمدات کے فروغ پر مرکوز ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات آج پٹنہ میں کسانوں کی تربیت کے مرکز اور ناریل کی ترقی سے متعلق بورڈ کے علاقائی دفتر کی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ناریل کی پیداوار  اور پیداواریت میں دنیا کے سرفہرست ملکوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2082 لاکھ ہیکٹیئر اراضی سے سالانہ 2395 کروڑ  ناریل کی پیداوار ہوتی ہے اور فی ہیکٹیئر 11505 ناریل کی پیداواریت ہے۔ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں   ناریل کا تقریباً 27900 کروڑ کا حصہ ہے۔ سال 17-2016 میں 2084 کروڑ روپے کے بقدر ناریل کی مصنوعات کی برآمدات ہوئی۔ اپنے گزر بسر کے لیے ملک کی ایک کروڑ سے زائد کی آبادی ناریل کی کھیتی پر منحصر کرتی ہے۔ ناریل کی ترقی سے متعلق بورڈ کا مقصد ناریل کی پیداوار، پروسیسنگ ، مارکیٹنگ اور ناریل کی مصنوعات میں کسانوں کو مدد بہم پہنچانا ہے تاکہ ہندوستان کو ناریل کی پیداوار ، پیداواریت، پروسیسنگ اور برآمدات میں عالمی لیڈر بنایا جا سکے۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ملک کی ناریل کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More