16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری 28 جنوری کو راجستھان کے بیکانیر اور ناگور میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے چار منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئیدہلی: ٹرانسپورٹ وشاہراہوں  ، جہاز رانی ،آًبی وسائل ،ندیوں کے فروغ  اور دریائے گنگا کی باز بحالی کے    مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری 28  جنوری کو راجستھان کے بیکانیر  اور ناگور میں  قومی شاہراہوں کی  تعمیر کے چار  منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ ان منصوبوں  میں بیکانیر  کے تین اور ناگور کا ایک منصوبہ شامل ہے ۔

 بیکانیر کے  پہلے منصوبے میں   رائےسنگھ نگر سے پوگل  تک   162.46  کلومیٹر طویل  قومی شاہراہ کو    دولین کا  بنائے جانے    کے کام کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے   ۔ یہ شاہراہ   ای پی سی  کے  طریقے سے 687.07 کروڑروپے کی لاگت سے بھارت مالا کے تحت   بنائی جارہی ہے ۔  جبکہ دوسرے منصوبے میں  قومی شاہراہ نمبر  211  کے  کھجووالا –  پوگل  اور پوگل – دنتوڑ –  جگا سر  –  گوکل  –  گوڈو   -رنجیت پورہ –چرن والا –  نوکھ   –  باپ سیکشن     کو چار لین کا بنایاجانا شامل ہے۔  یہ شاہراہ  بھارت مالا کے تحت  آئی آئی  اے ایم کی بنیاد پر تعمیر کی جارہی ہے ۔  895  کروڑروپے   کی لاگت سے یہ 212.107  کلومیٹر  طویل شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔  بیکانیر کے  تیسرے سڑک منصوبے میں  قومی شاہراہ نمبر 15  کے  بیکانیر –  پھلودی سیکشن  کو  4.2  لین کا بنایا جاناشامل ہے ۔  یہ شاہراہ این ایچ  ڈی پی کے  فیز -4   کے تحت  بی اور ٹی کی بنیاد پر تعمیر کی جارہی ہے ۔ 159.3  کلومیٹر طویل یہ شاہرا ہ  844.48  کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ۔

جناب نتن گڈکری ناگور میں    قومی شاہراہ نمبر 65  کے  سلاسر  – ناگور سیکشن   کو دو لین کا بنائے جانے کا افتتاح کریں گے ۔  یہ 119.594 کلومیٹر  طویل شاہراہ   آئی آئی  ایم کی بنیاد پر   480کروڑروپے  کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More