18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نریلہ اور بوانہ کے درمیان بہتر کنکٹیویٹی کے لئے آر او بی

Urdu News

نئی دلّی:ہاؤسنگ  اور شہری امور کے  مرکزی وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے   آج ورچوول طریقے سے نریلہ میں   فلائی اوور   و آر او بی کا افتتاح کیا ۔  اِس موقع پر دلّی کے لیفٹننٹ  گورنر  جناب انل بیجل  اور  شمال مشرقی دلّی  کے   ایم پی  جناب   ہنس راج ہنس  بھی موجود تھے ۔  تقریب میں  ہاؤسنگ اور شہری  امور کی وزارت  کے سکریٹری  جناب   درگا شنکر مشرا   اور دلّی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر   جناب انوراگ جین  بھی موجود تھے  ۔یہ فلائی اوور و آر او بی  دلّی کی بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لئے بنائی گئی اسکیم کے مطابق ہے اور    جس میں نریلہ کے فروغ     پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

          اس آر     او بی  سے آنے والے وقت میں شمال مشرقی دلّی    کے رہائشی   اور صنعتی مرکز  بننے والے  گھنی آبادی والے نریلہ اور بوانہ کے درمیان کنکٹیویٹی  بہتر ہو گی ۔ اس علاقے میں  بھیڑ بھاڑ کا مسئلہ  رہتا تھا  کیونکہ   راستے میں  ریلوے پھاٹک سے  رکاوٹ آ رہی تھی ۔  اس راستے سے  یومیہ 150 ریل گاڑیاں گزرتی ہیں اور یہ پھاٹک   کم ہی وقت کے  لئے کھل سکتا ہے ۔ اس ریلوے پھاٹک سے    80000 کاریں گزرتی ہیں  ، جس کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ  مصروف  ریلوے کراسنگ میں  سے ایک ہے ۔   آر او بی  کے سیدھے حصے  کی لمبائی 1680 میٹر ہے  اور اس کی تعمیر میں  389 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔  یو ڈی ایف   کی 80 فی صد حصہ داری اور  ڈی ڈی اے کی 20 فی صد  حصہ داری کے ساتھ  ہاؤسنگ  و شہری امور کی وزارت کے  شہری ترقی  کے فنڈ ( یو ڈی ایف ) سے  ، اِس پروجیکٹ                   کے لئے  رقم فراہم کی گئی ہے ۔

          نریلہ کو  ترقی کا ایک  بنیادی  علاقہ مانا گیا  ہے اور ڈی ڈی اے ، دوارکا کی طرز پر  اِسے ترقی  دینے کے لئے  عہد بستہ ہے ۔  ڈی ڈی اے کے 22-2021 ء کے سالانہ بجٹ میں اخراجات  کا ایک اہم زمرہ نریلہ سب سٹی کو فروغ دینے کے لئے  مختص کیا گیا تھا ۔   ٹرانسپورٹ    کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ جیسے   ڈی ایم آر سی کے میٹرو لائن فیز –IV کے لئے ، جو  رِٹھالا – بوانہ – نریلہ کاریڈور کے لئے  ہے اور این ایچ اے آئی کے  ذریعے   یو ای آر – II کی راہداری کی تعمیر کے لئے رقم مختص کی گئی ہے ۔ ڈی ڈی اے   ، نریلہ میں  مختلف رہائشی  پروجیکٹوں پر بھی کام رہا ہے ۔

آر او بی نریلہ کی کچھ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

  • نریلہ میں ڈی ڈی اے نے  شہری  توسیعی سڑک – I پر  ایک روڈ  اوور برج ( آر او بی ) اور فلائی اوور تعمیر کیا ہے ، جو   این ایچ – 44 تک  تقریباً  2.5 کلو  میٹر ہے اور یہ   این ایچ – 44 کو ( جی ٹی کرنال روڈ ) اور بوانہ  – اوچنڈی سڑک سے جوڑتا ہے ۔
  • این ایچ – 44 سے اوچنڈی تک  یو ای آر – I کی 10.6 کلو میٹر کی  پٹی مکمل کر لی گئی ہے ۔ یو ای آر – I کو آخر کار این ایچ – 8 سے ملایا جائے گا ۔  اس راہداری کی   صلاحیت میں  اضافے کے لئے  یو ای آر – I کو  این ایچ – 44 سے  مغربی یمنا کینال  تک  سگنل سے پاک بنانے کا منصوبہ ہے  ، جس کے لئے اہم مقامات  پر   یو ٹرن بنائے جائیں گے ۔
  • روڈ اوور برج میں دو علیحدہ علیحدہ  25.5 میٹر والی سڑکیں ہیں ، جن  میں تین – تین  لین ہیں اور یہ لین  بس سائیکل ٹریک   افادیت کے کاریڈور اور فٹ پاتھ  وغیرہ پر مشتمل ہیں  ، جو رنگین کنکریٹ سے بنائے گئے ہیں ۔
  • یہ پُل  آر سی سی کے ستونوں  ، پہلے سے تیار کردہ   گرڈرس   ، 735 میٹر طویل سلیب اور 945 میٹر طویل آر ای والس  کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے ۔
  • تقریباً 200 ہشت پہلو ستون  لگائے گئے ہیں ، جن میں  توانائی کی بچت والی ایل ای ڈی  لائٹ  لگائی گئی ہیں  تاکہ رات میں پل  پر یکساں  روشنی  فراہم کی جا سکے ۔
  • مسافروں کی رہنمائی کے لئے  دونوں جانب  اوور ہیڈ   کے علامتی بورڈ   لگائے گئے ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ  پل پر  سائیڈ بورڈ بھی لگائے گئے ہیں ۔
  • آر  او بی سے   بارش  کے پانی  کو نکالنے کے لئے رین واٹر ہارویسٹنگ  ڈھانچے کے ساتھ   پانی  کی  مناسب  نکاسی کے لئے بھی بندوبست  کئے گئے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More