نئی دلّی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دلّی میں جرمنی کی خوراک اور زراعت کی وزیر محترمہ جولیا کلوکنر سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے بھارت اور جرمنی کے درمیان زرعی مارکیٹ کی ترقی و فروغ کے اہم مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔ ملاقات کے دوران جناب تومر نے کہا کہ بھارت کی ترجیح پیداواری مراکز سے ہٹ کر کسانوں کے مراکز پر منتقل ہو گئی ہے اور پیداواریت کی بہتری، لاگت میں تخفیف، مقابلہ جاتی مارکیٹ تیار کرنے اور زرعی اور متعلقہ شعبوں کی بہتری کے ذریعہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے کے نشانے پر مرکوز ہو گئی ہے۔
دونوں ملکوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ بھارت اور جرمنی کی ترجیحات میں پائیدار ترقیاتی نشانہ -2 ، بھکمری کا خاتمہ، اور زرعی پیداوار کو دو گنا کرنا شامل ہے۔ دونوں وزراء نے میکنزم، فصل کی کٹائی کے بعد کے انتظامات، سپلائی، مارکیٹنگ اور برآمدات کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا
دونوں وزراء نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکس ٹینشن مینجمنٹ (ایم اے این اے جی ای) اور جرمن ایگریکلچرل اکیڈمی کے درمیان 30 اکتوبر، 2019 کو ذرعی شعبے میں کام کرنے والوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے ہوئے مفاہمت ناموں پر خوشی کا اظہار کیا۔