17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نونامزد سی آئی سی جناب وائی کے سنہا نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے نونامزد اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر (سی آئی سی) جناب یشوردھن کمار سنہا نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

62سالہ جناب سنہا، جو اطلاعاتی کمشنر کے عہدے پر تقرری سے قبل برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے اور جہاں سے انھیں بھارت کے اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر کے موجودہ عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جموں و کشمیر اور آسام کے سابق گورنر اور سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف  آنجہانی لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سنہا کے صاحب زادے ہیں۔

مرکزی وزیر کے ساتھ نصف گھنٹے کی اس ملاقات کے دوران، نئے اعلیٰ اطلاعاتی کمشنر نے اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) سے متعلق درخواستوں کے نمٹارے کی شرح میں مسلسل ہورہی بہتری کے بارے میں جانکاری دی اور یہ بھی بتایا کہ جون کے مہینے میں کووڈ کی وبا کے باوجود آر ٹی آئی کی درخواستوں کے ماہانہ نمٹارے کی شرح گزشتہ برس یعنی 2019 کے جون مہینے کی شرح کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس لئے ممکن ہوا کیونکہ مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سینٹرل انفارمیشن کمیشن) نے کووڈ کی وبا کے دوران بھی اپنے کام کاج کو آن لائن، ورچول اور ویڈیو کانفرنس کی جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بلا روک ٹوک جاری رکھا۔

جناب سنہا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کو اس سال کے آغاز میں مرکزی اطلاعاتی کمیشن کے دائرے میں لائے جانے کے بعد سے وہاں سے آر ٹی آئی عرضیوں کے نمٹارے کی صورت حال کے بارے میں بھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جانکاری دی۔ انھوں نے حکومت سے ملنے والے مسلسل تعاون اور عملہ و تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) کے ذریعے تال میل کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی اطلاعاتی کمیشن کی کارگزاری میں بہتری لانے اور آر ٹی آئی اپیلوں کے جلد نمٹارے کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کئے گئے متعدد نئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ جہاں تک جموں و کشمیر کا سوال ہے، اب فرق یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے نان- ڈومیسائل یا نان- اسٹیٹ افراد بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق امور یا ایجنسیوں کے بارے میں آر ٹی آئی داخل کرنے کے حقدار ہیں۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے دوران دن یا رات کے وقت کبھی بھی اور ملک کے کسی بھی حصے یا بیرون سے آنے والی آر ٹی آئی درخواستوں کی ای- فائلنگ کے لئے 24 گھنٹے کی پورٹل سروس کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مدت کار کے دوران ہی مرکزی اطلاعاتی کمشنر کے دفتر کو خود کے اپنے مخصوص دفتری احاطے میں منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کے کام کاج میں شفافیت اور شہریوں کی شراکت داری کے تئیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کی تکمیل میں مرکزی اطلاعاتی کمیشن کا اہم رول ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More