نئی دہلی، نیتی آیوگ نے ملک میں امدادی آلات کی صنعت اور پالیسی اقدامات میں ٹیکنالوجی سے متعلق اختراعات مصنوعات کی تیاری جیسے شعبوں میں ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارت میں معذوری ، امدادی ٹیکنالوجی ، متعلقہ صنعت کی موجودہ صورت حال اور ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تبادلہ خیال کے وسیع تر شعبے میں اس سیکٹر میں ریگولیٹری کنٹرول اور ہنر مندی اور صلاحیت سازی ، صنعت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے لئے ترغیبات ، موجودہ حقائق میں یکسر تبدیلی کی خاطر حکومت ، پرائیویٹ صنعتوں اور آئی آئی ٹی اور این جی اوز سمیت اختراعی مراکز کو شامل کرنے کے لئے ایک ٹھوس فارمولہ تیار کرنے ، صنعت کاری کی ہمت افزائی کرنے ، معاشی طور پر قابل عمل ماڈل اپنانے اور اس ماڈل کے قابل برداشت ، قابل عمل اور پیداوری کے قابل ہونے اور ملک میں تحقیق وترقی کو مستحکم کرنے کے علاوہ بھارت میں امدادی آلات کی ٹیکنالوجی کی وسیع پیمانے پر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے جیسے معاملے شامل تھے۔
اس تبادلہ خیال میں ڈبلیو ایچ او ، آئی سی آر سی ، عالمی بینک ، سی آئی آئی ، پی ایچ ڈی سی سی ، ایسوچیم، اے ایل آئی ایم سی او ، مائیکرو سافٹ ، آئی آئی ٹی اور دیگر نے سرگرم شرکت کی اور معذور افراد کو مناسب اور پائیدار مواقع کے ساتھ ساتھ بہتر ریگولیٹری فریم ورک اور رسائی کے ذریعے انہیں با اختیار بنانے پر روشنی ڈالی۔
اس میٹنگ میں امدادی آلات کی صنعت پر کانفرنس کی شکل میں جمود توڑنے کی اہم سرگرمی پر زور دیا گیا ، جو بھارت میں امدادی ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں مستقبل کے مشترکہ پروجیکٹوں کے لئے ایک لانچ پیڈ ثابت ہوگی۔