19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے ‘ویژن 2035:بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی ’جاری کیا

Urdu News

نیتی  آیوگ نے آج ایک وہائٹ پیپر:ویژن 2035:بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی’ جاری کیا جس کا ویژن ہے :

بھارت کے صحت عامہ کی نگرانی کے نظام کو مزید جواب دہ بنانااورتمام سطحوں پر کارروائی کے لئے تیاری بڑھانا۔

شہری دوست صحت عامہ کی نگرانی کانظام  انفرادی رازداری کو یقینی بنائے گا۔

بیماریوں کی بہترطورپرشناخت کرنے ، روک تھام اورقابوپانے کے لئے مرکز اورریاستوں کے درمیان ڈاٹاشیئرنگ کے میکانزم کو بہتربنانا۔

بھارت کا مقصد عالمی تشویش کی صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال کی روک تھام کے پروگراموں میں علاقائی اور عالمی قیادت فراہم کرناہے ۔

نیتی آیوگ کے چیئرمین ڈاکٹرراجیوکمار، رکن (صحت ) ڈاکٹرونود کے پال ، سی ای اوامیتابھ کانت اورایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹرراکیش سروال کے ہاتھوں وہائٹ پیپرجاری کیاگیا۔

ویژن   2035،بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے پرکام کا تسلسل ہے ۔ یہ انفرادی  الیکٹرانک صحت ریکارڈوں کو  نگرانی کی بنیادبناکر نگرانی کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے تجویز پیش کرتاہے ۔

کووڈ -19وبانے ہمیں انسانوں اور جانوروں کے مابین بڑھتے تعامل کی وجہ سے ابھرتی ہوئی بیماریوں پر نظرثانی کرنے کاموقع فراہم کیاہے ۔ اس مداخلت کا ابتدائی پتہ لگاناضروری ہے تاکہ پھیلاوکے سلسلے کو توڑاجاسکے اورایک لچک دارنگرانی کانظام بنایاجاسکے ۔ یہ ویژن ڈاکیومنٹ کی سمت میں ایک قدم ہے ۔ یہ ویژن کوواضح کرتاہے اوراکائیوں کواجاگرکرتاہے ۔اس میں شہری دوست صحت عامہ کے نظام کا تصورپیش کیا گیاہے جس میں تمام سطحوں پر اسٹیک ہولڈرشامل ہوں گے ، خواہ وہ فرد ہو ، برادری ہو، حفظان صحت کی سہولیات ہوں یاتجربہ گاہیں ہوں ،سبھی افراد کی رازداری کا تحفظ کیاگیاہے ۔

وہائٹ پیپرمیں  تین سطحی صحت عامہ  کے نظام کو آیوشمان بھارت میں شامل کرکے صحت عامہ کی نگرانی کے لئے بھارت کے ویژن 2035کا خاکہ پیش کیاگیاہے ۔ اس میں توسیع شدہ ریفرل نیٹ ورکس اور اضافہ شدہ لیباریٹری کی صلاحیت کی ضرورت پربھی زوردیاگیاہے ۔ اس ویژن کے لئے اکائیاں مرکز اورریاستوں کے مابین حکمرانی کے بین انحصاری وفاقی نظام ہیں، ڈاٹاشیئرنگ کاایک نیا میکانزم ہے جس میں کارروائی کے لئے معلومات کی ترسیل کے اختراعی طریقوں سمیت  نئے  تجزیات ، صحت معلومات اورڈیٹاسائنس کااستعمال شامل ہے ۔

آج کا جاری کردہ پیپر بھارت میں صحت عامہ کی نگرانی کوآگے بڑھانے اوربھارت کو اس شعبے میں ایک عالمی رہنماکے طورپر قائم کرنے کے لئے ایک ویژن دستاویز کے طورپرکام کرے گا۔

مکمل دستاویز تک رسائی اس لنک : https://niti.gov.in/sites/default/files/2020-12/PHS_13_dec_web.pdf

پرحاصل کی جاسکتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More