نئی دہلی، نیشنل سیڈس کا ر پو ریشن (این ایس سی)نے حکومت ہند کو 12.03 کروڑ روپئے کا اب تک کا سب سے زیادہ منا فع ادا کیا ،جو کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منا فع (پی اے ٹی)30 فیصد ہے ۔ کمپنی نے گذشتہ 3 برسوں کے دوران یعنی سال 14-2013 کے لئے 4.12 کروڑ روپئے ، 15-2014 کے لئے 8.12 کروڑ روپئے اور 16-2015 کے لئے 11.46 کروڑ روپئے کا منا فع اداکیا ہے ۔ اس کے علا وہ کا ر پوریشن نے مرکزی خزانے میں 28.95 کروڑ روپئے ادا کئے ہیں جس میں منافع ٹیکس کے طور پر 2.45 کروڑ روپئے ، انکم ٹیکس کے طور پر 25.35 کروڑ روپئے اور سروس ٹیکس کے طور پر 1.15 کروڑ روپئے شامل ہیں ۔ اس طرح سے 17-2016 کے لئے مرکزی حکومت کے خزانے میں 40.98 کروڑ روپئے رقم ادا کی گئی ہے ۔ نیشنل سیڈس کا رپو ریشن کے چیئر مین نے مذکورہ رقم کا چیک یہاں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مر کزی وزیر جناب رادھا مو ہن سنگھ کو پیش کیا ۔ اس موقع پر حکومت ہند کی زراعت ، تعاون اور کسانوں کی فلا ح و بہبود کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایس کے پٹنا یک اور جوا ئنٹ سکریٹری (سیڈس)ڈاکٹر بی راجیندر بھی موجود تھے ۔
نیشنل سیڈس کا ر پوریشن (این ایس سی)وزارت زراعت اور کسانوں کی فلا ح و بہبود کے زیر انتظامی کنٹرول معقول بنیا دی ڈھا نچہ ، اراضی وسائل اور آبی ذخائر کے ساتھ معیاری بیج کی پیداوار کر نے والی اعلیٰ سطحی سرکا ری کمپنی ہے ۔ ملک میں خوراک کو یقینی بنا نے کی غرض سے یہ کمپنی واجب قیمت پر کسانوں کو بیج مہیا کرا تی ہے ۔
دوسری ما لی تفصیلات برائے 17-2016:
کل ما لیہ 882.82 کروڑ روپئے
ٹیکس کی ادائیگی سے قبل کا منافع 77.86 کروڑ روپئے
16-2015 میں پی بی ٹی میں اضافہ 16 فیصد
خالص منافع 51.80 کروڑ روپئے
پوری کے حصے کی ادائیگی 57.32 کروڑ روپئے
کل املاک ، پودے اور آلات(31 مارچ 2017 کو) 186.40 کروڑ روپئے
فی حصہ آمد 903.76 کروڑ روپئے
ادا کردہ منا فع (ٹیکس سمیت) 14.48 کروڑ روپئے
یہ ما لی حصولیا بیاں لا گت میں کمی اور وسائل کے زائد از زائد استعمال کی تمام کو ششوں کے ذریعہ حاصل ہو ئی ہیں ۔