22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل فرٹیلائزر لمیٹیڈ کووڈ -19 سے لڑائی میں حکومت کی کوششوں میں تعاون کے لئے خوراک اور ادویات جیسی ضروری اشیاء کی تقسیم میں سرگرم حصہ لے رہی ہے

Urdu News

 نئی دلّی: حکومتِ ہند کی  کیمیکل اور  فرٹیلائزر کی  وزارت  کے تحت   فرٹیلائزر کے مرکزی محکمے کی ایک ممتاز  فرٹیلائزر کمپنی  ، نیشنل فرٹیلائزر لمیٹیڈ ( این ایف ایل  )  کووڈ – 19 سے نمٹنے کی حکومت  کی کوششوں میں   مدد کے لئے   خوراک  ، ادویات  اور  ماسک   جیسی ضروری اشیاء  کی تقسیم   کرکے   سرگرم   شرکت کر رہی ہے ۔

          کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر   جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے   کمپنی کے ذریعے   اٹھائے گئے اِن اقدامات کی ستائش کی ہے ۔

          ملک کے مختلف حصوں میں  این ایف ایل کے یونٹ    قومی   مقصد کے لئے  مختلف  طریقوں سے  ، اِن سرگرمیوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔

          بھٹنڈہ کے این ایف ایل یونٹ نے   کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے  بھٹنڈہ کے ضلع انتظامیہ کو  3000 ماسک فراہم کئے ہیں ۔    این ایف ایل  بھٹنڈہ کے  سی جی ایم  جناب اے کے جین نے  دیگر عہدیداروں کے ساتھ     بھٹنڈہ کے ڈی سی  کو یہ ماسک  سونپے  ۔ اس موقع پر   بھٹنڈہ کے ایس ایس پی  نانک سنگھ بھی موجود تھے ۔

این ایف ایل کے پانی پت کے یونٹ نے  پانی پت کے ضلع ریلیف فنڈ  میں  ایک لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔ یہ عطیہ   کمپنی کے ملازمین کے ذریعے   ایک دن کی تنخواہ   کی رقم  88 لاکھ روپئے کے علاوہ ہے ، جو  پہلے ہی   دی جا چکی ہے ۔

نانگل میں  این ایف ایل کے لیڈیز کلب نے     نانگل اور  آس پاس   لاک ڈاؤن میں پھنسے  ضرورت مند لوگوں کے لئے   50000 روپئے کی قیمت کا کرانہ کا سامان بھیجا ہے ۔  لیڈیز کلب کی صدر محترمہ سنیتا  مرکان   اور  دیگر ارکان   نے   پنجاب میں کرفیو کے دوران  ، ان اشیاء کی تقسیم کے لئے مقامی  ایس ڈی ایم کی مدد طلب کی ہے ۔

          کرناٹک میں  این ایف ایل کے ریاستی دفتر نے بنگلور میں پبلک سروس   کے افسران کے لئے  این 95 ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیا ہے ۔

          این ایف ایل کے سی ایم ڈی  جناب موج مشرا نے  این ایف ایل کے اسپتالوں   کے ڈاکٹروں  ، نرسوں  اور تمام طبی کار کنوں    کی ستائش کی ہے، جو  اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے  رات اور دن کام کر رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا ہے کہ یہ  انسانیت کے لئے   ایک عظیم خدمت ہے  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More