Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیشنل ٹیسٹ ابھیاس موبائل ایپ پر ہندی ٹیسٹ فیچر لانچ کیا

Urdu News

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر شری رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج اعلان کیا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیشنل ٹیسٹ ابھیاس موبائل ایپ پر ہندی ٹیسٹ فیچر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی کو ترجیح دینے والے مسابقتی امتحان کے طلبہ اب این ٹی اے کے ذریعہ نیشنل ٹیسٹ ابھیاس اسمارٹ فون ایپ پر جاری ہندی ماک ٹیسٹ کے ساتھ اپنے موبائل آلات پر پریکٹس کرسکتے ہیں۔

شری پوکھریال نے بتایا کہ پچھلے ماہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے) جو جے ای ای اور نیٹ( این ای ای ٹی) جیسے مسابقتی امتحان کا انعقاد کرتی ہے، اس نے اپنا آرٹیفیشیل انٹلی جنس ( اے آئی) اسمارٹ فون ایپ لانچ کیا ہے تاکہ انجینئرنگ اور میڈیکل کے خواہش مند امیدوار جے ای ای مین، نیٹ سمیت داخلہ امتحانات کے لئے اپنے گھروں سے محفوظ طور پر تیاری کر سکیں۔ اس ایپ پر اب تک طلبا کے ذریعہ 16.5 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ دیئے جاچکے ہیں اور 9.56 لاکھ سے زائد طلباء نے ایپ ڈاؤن لوڈ کئے ہیں۔

ہندی میڈیم کو ترجیح دینے والے طلبہ ہندی زبان میں پیپرز شروع کرنے کی درخواست کر رہے تھے تاکہ ان کی تیاری میں انہیں مدد مل سکے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ٹی اے نے ایپ کے لئے یہ فیچر شروع کیا ہے۔ اب ہندی زبان کے امیدوار ہندی میں ان مسابقتی امتحانات کے لئے ماک ٹیسٹ کی پریکٹس کر سکیں گے یا دے سکیں گے۔ ہندی ورژن ہندستان بھر کے طلبہ کے لئے ایک نعمت ہے کیونکہ اب یہ ان طلبا کے لئے اور بھی قابل رسائی ہو چکی ہے جن کی پہلی زبان انگریزی نہیں ہے۔

وہ طلبہ جنہوں نے پہلے سے ہی ایپ ڈاون لوڈ کر رکھا ہے وہ فورا ہی ہندی میں ماک ٹیسٹ کی کوشش شروع کر سکتے ہیں یا اگر ان کے پاس ایپ نہیں ہے تو اسے گوگل پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ایپ کا تازہ ترین ورژن انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں نیویگیشن ، ہدایات ، ٹیسٹ لینے اور تجزیہ پیش کرتا ہے۔ ایک بار ایپ کو اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد طلبا کو اپنی تفصیلات کے ساتھ سائن اپ کرنے کی ضرورت ہوگی اور پھر وہ ہندی کو اپنی ترجیحی زبان کے طور پر منتخب کرسکتے ہیں اور ہندی زبان میں ان کے منتخب کردہ امتحان کے لئے ماک ٹیسٹ دینا شروع کر سکتے ہیں۔

انگریزی زبان کے تجربے کی طرح ، ہر روز این ٹی اے، ایپ پر ہندی میں ایک نیا ٹیسٹ جاری کرے گا ، جسے مشق کرنے کے لئے طلبہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وہ ڈیوائس کو ’ ائیر پلین‘ موڈ ۔ آف لائن پر رکھ کر ان ٹیسٹوں کو دے سکتے ہیں۔ ٹیسٹ سبمٹ کرنے اور ان کا ریزلٹ دیکھنے کے لئے انہیں ایک بار پھر آن لائن موڈ میں جانے کی ضرورت ہو گی۔ جے ای ای مین، این ای ای ٹی کے لئے طلبہ اپنے گھروں سے ان ٹیسٹوں کا مشق کرنے میں اہل ہوں گے۔ طلبہ تفصیلی تجزیہ کے ساتھ فورا اپنے تفصیلی ٹیسٹ ریزلٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سہولت ہندی اور انگریزی دونوں ہی زبانوں میں دستیاب ہو گی۔ دیگر امتحانات کو بھی اس ایپ میں جلد ہی شامل کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More