17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ٹیسٹ پریکٹس ایپ کو 72 گھنٹے سے بھی کم مدت میں 2 لاکھ سے زائد طلبا نے ڈاؤن لوڈ کیا: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Urdu News

نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج بتایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ جے ای ای (مینس) اور این ای ای ٹی کی تیاری کرنے والے طلبا کے لئے شروع کیا گیانیشنل ٹیسٹ ابیاس ایپ طلبا کے درمیان بہت مقبول ہوگیا ہے اور  اپنے آغاز سے  72 گھنٹے سے بھی کم مدت میں  اس ایپ کو 2 لاکھ سے بھی زیادہ طلبا نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  80 ہزار سے زیادہ طلبا  نے جے ای ای (مینس) اور این ای ای ٹی کے لئے  فرضی ٹیسٹ بھی دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر طلبا نے صبح 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان  فرضی ٹیسٹ دیا ہے۔

اس ایپ کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کراتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  ہر سال بڑی تعداد میں طلبا جے ای ای (مینس)، این ای ای ٹی اور دیگر  مسابقتی امتحانات میں بیٹھتےہیں، جن میں سے بہت سے طلبا  پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں  تعلیم حاصل نہیں کرپاتے۔ ان کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے این ٹی اے نے یہ ایپ شروع کیا ہے جو امتحان کی تیاری کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس ایپ پر طلبا کو سوالنامہ  مکمل کرنے کے لئے 3 گھنٹے ملیں گے، جس کا جواب  طلبا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ دینے کےلئے  طلبا کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس ایپ کو شروع کئے جانے سے ہندوستان نے  اہم امتحانات کی تیاری میں  یکسانیت لانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔آج کے  صحت سے متعلق اس ہنگامی دور میں یہ ایپ امتحانات کی تیاری کرنے میں طلبا کی مدد کرے گا۔اس ایپ کے ذیریعہ ہمارا مقصد دنیا کا سب سے بڑا ٹیسٹ سسٹم تیار کرنا ہے، جو  فوری حقیقی اور غیر جانب درانہ  نتائج فراہم کرائے گا۔

جناب پوکھریال نے بتایا کہ یہ ایپ اینرائڈ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے اور جلد ہی  آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگا۔ طلبا اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے مفت میں داؤن لوڈ کرسکتےہیں۔ اس ایپ پر دستیاب ٹیسٹ دینے کے بعد طلبا فوراً اپنی تیاریوں کا اندازہ قدر کرسکتے ہیں اور وہ وضاحتوں کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات کو سمجھ سکیں گے۔ جناب پوکھریال نے  امتحانات کے لئے تمام طلبا کے واسطے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More