16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی چار اضافی بٹالینیں قائم کرنے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں قدرتی آفات کی صورت میں فوری طور پر حرکت میں آنے والی فورس یعنی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو مستحکم کرنے کی غرض سے،  637 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے، اس کی چار اضافی بٹالینیں قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

  • مذکورہ چار اضافی بٹالینوں کے قیام کا مقصد، ملک کے وسیع جغرافیائی علاقے کو مد نظر رکھتے ہوئے فورس کے ذریعہ حرکت میں آنے  میں صرف ہونے والے وقت کو کم سے کم کرنا ہے۔
  • مذکورہ چار بٹالینوں کو ابتداً بھارت۔ تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی)  کی دو بٹالین کے طور پر اور بارڈر سکیورٹی فورس یعنی بی ایس ایف اور آسام رائفلس کے تحت ایک ایک بٹالین کے طور پر تشیل دیا جائے گا۔
  • بعدازاں ان چار اضافی بٹالینوں کو این ڈی آر بٹالینوں میں بدل دیا جائے گا۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر یہ چاروں بٹالینیں جموں کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور قومی خطہ راجدھانی دلی میں تعینات کی جائیں گی۔

پس منظر:

واضح رہے کہ این ڈی آر ایف ایک خصوصی فورس کے جسے 2006 میں اس مقصد سے قائم کیا گیا تھا کہ یہ فورس قدرتی آفات اور انسانی تباہ کاری یا پرخطر حالات میں خصوصی رد عمل کے لئے حرلت میں آنے والی  فورس کے طور پر کام کرسکے۔ فی الحال این ڈی آر ایف میں 12 بٹالینیں ہیں جنہیں ملک بھر میں کلیدی لحاظ سے فوری طور پر امداد کی بہم رسانی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More