نئی دہلی،اُن 447 امیدواروں کی میرٹ کے اعتبار سے فہرست حسب ذیل ہے جنہوں نے 10 ستمبر 2017 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرائے گئے تحریری امتحان کے نتائج اور بعد میں وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے کرائے گئے انٹرویو کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ہے۔ ان امیدواروں نے جولائی 2018 سے شروع ہونے والے 140ویں کورس کے لئے اور 100ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس کے لئے ۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی بری، بحری اور ایئر فورس شاخوں میں داخلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ مذکورہ کورسز کے شروع ہونے کی تاریخ سے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے براہ مہربانی وزارت دفاع کی ویب سائٹس : www. Join Indian army. nic.in www.nausena-bharti.nic.in اور: www.careerairforce.nic.in. پر جائیں۔
ان فہرستوں کو تیار کرنے میں میڈیکل امتحان کے نتائج پر غور نہیں کیا گیا ہے۔
تمام امیدواروں کی امیدواری پرویژنل (عبوری) ہے۔ یعنی وہ اپنے ضروری سرٹیفکٹس، جن میں پیدائش کی تاریخ اور تعلیمی کوالیفکیشن ہیں، داخل کریں۔ یہ سرٹیفکٹس براہ راست وزارت دفاع (فوج) ویسٹ بلاک نمبر-III، ونگ 1، آر کے پورم، نئی دہلی-110066 کے ہیڈکوارٹر میں ایڈجوٹینٹ جنرل کی برانچ کے بھرتی سے متعلق ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل کو بھیجیں۔
اگر کسی صورت میں پتہ میں کوئی تبدیلی ہے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ پتے پر آرمی ہیڈکوارٹر کو فوراً اور براہ راست مطلع کریں۔
یہ نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ: http:// www.upsc.gov.inپر بھی دستیاب ہے۔ البتہ امیدواروں کے نمبر حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد اس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
مزید کسی معلومات کے لئے امید وار کمیشن کے گیٹ ’سی‘ کے نزدیک فیسی لٹیشن کے کاؤنٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ امیدوار خود وہاں جاکر یہ رابطہ کرسکتے ہیں یا ان ٹیلی فون نمبروں پر را بطہ کرسکتے ہیں۔ ٹیلی فون نمبر ہیں: 011-23385271/ 011-23381125/011-23098543 امیدوار کام کے کسی بھی دن صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان رابطہ کرسکتے ہیں۔