16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نول اکیڈمی کے امتحانات-2017 کے حتمی نتائج کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، میرٹ کے لحاظ سے وہ 371 امیدوار جنہوں نے 139 ویں کورس کیلئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی مختلف اکائیوں، فوج، بحریہ اور فضائیہ اور 101ویں انڈین نول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کیلئے نول اکیڈمی میں داخلے کی غرض سے 23 اپریل 2017 کو  یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تحریری امتحانات اور بعد ازاں وزارت دفاع کے سروسزسلیکشن بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ہے۔ ان کی فہرست  وزارت دفاع کی ویب سائٹ:

www.joinindianarmy.nic.in , www.joinindiannavy.nic.in اور: www.careerairforce.nic.inپر دستیاب ہے۔

ان کورسوں کا آغاز 2 جنوری 2018 سے ہوگا۔ درج بالا کورسز کی شروعات کی اصل تاریخ کے متعلق تفصیلی معلومات کیلئے وزارت دفاع کی مذکورہ بالا ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

 ان فہرستوں کی تیاری میں طبی جانچ کے نتائج کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے۔ ان امیداروں کی امیدواری عبوری ہے جب تک کہ وہ اپنی تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت کی حمایت میں اپنے مطلوبہ سرٹیفکٹ براہ راست وزارت دفاع (فوج) کے انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹرس، متصل جنرل برانچ کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکروٹنگ، واقع ویسٹ بلاک نمبر 111، ونگ -1، آر کے پورم نئی دہلی-110066 پر جمع نہ کرادیں۔

بالفرض پتہ تبدیل ہونے کی صورت میں امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درج بالا پتہ پر آرمی ہیڈکوارٹر کو  براہ راست مطلع کریں۔ نتائج یوپی ایس سی کی ویب  سائٹ : www.upsc.gov.inپر بھی دستیاب ہیں۔ تاہم امیدواروں کے نمبرات حتمی نتائج کے اعلان کے 15 دن بعد ہی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More