18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائس ایڈمرل اجیت کمار پی، اے وی ایس ایم ،وی ایس ایم نے بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

 نئی دہلی، وائس ایڈمرل اجیت کمار پی، اے وی ایس ایم و،ی ایس ایم نے آج صبح نئی دلّی کے ساؤتھ بلاک میں منعقد ایک باضابطہ تقریب میں  بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ ، اے وی ایس ایم سے بحریہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ وشاکھاپٹنم جارہے ہیں جہاں وہ 31 اکتوبر 2017 کو بحریہ کی مشرقی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

وائس ایڈمرل اجیت کمار پی، اے وی ایس ایم و،ی ایس ایم نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم رہ چکے ہیں۔ فلیگ آفیسر کو بھارتی بحریہ میں یکم جولائی 1981 میں میزائل اور توپ خانے کی ماہر کی حیثیت سے کمیشن دیا گیا تھا۔ فلیگ آفیسر بھارتی بحریہ کے کئی جنگی جہازوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ان کے پاس 6 جہازوں کو کمانڈ کرنے کا وسیع تجربہ ہے جس میں گائڈڈ میزائل، کولش   میزائل والا جہازبھی شامل ہےجو ممبئی اور میسور میں تعینات ہے۔ وہ بحریہ کا ہائر کمان کورس بھی کرچکے ہیں اور انھوں نے امریکہ کے نیوپورٹ میں روہڈی جزیرے کے نول وار کالج سے تربیت حاصل کی ہے۔

وہ میریٹائم  وار فیئر سینٹر وشاکھاپٹنم کے ڈائریکٹر، کوچی میں آئی این ایس دروناچاریہ کے کمانڈنگ آفیسر ، ممبئی کی مغربی بحری کمان کے چیف اسٹاف آفیسر (آپریشن) رہ چکے ہیں۔

انھیں ستمبر 2000 میں فلیگ رینک پر ترقی دی گئی تھی اور وہ ریئر ایڈمرل کے طور پر ان کی تعیناتی میں بحریہ کے صدر دفتر میں اسسٹنٹ چیف آف پرسنل، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مشرقی فلیٹ، جنوبی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف  کے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ پہلی دسمبر 2013 کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیئے جانے کے بعد انھیں  ایزہی مالا کی بھارتی بحریہ کی اکیڈمی کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا جس کے بعد انھوں نے   انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف کے صدر دفتر میں پرنسپل اسٹاف آفیسر کے طور پر انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشن) کے ڈپٹی چیف اور انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف (پالیسی پلاننگ اور فورس ڈیولپمنٹ) کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر دو سال مشترکہ سروس مکمل کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More