نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا
‘‘ہم ملک بھر میں حفظان صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے پابند عہد ہیں۔میں ان تمام لوگوں اور اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں جو ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مزید ٹوائلیٹ کی تعمیر کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان کی قابل قدر خدمات سوَچھ بھارت مشن کی رفتار تیز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ ’’