25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ورلڈ یوتھ آرچیری چیمپئن شپ مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں نے کھیل کود کے محکمے کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھورسے ملاقا ت کی

विश्‍व युवा तीरंदाजी चैम्पियनशिप के पदक विजेताओं ने खेल मंत्री कर्नल राज्यवर्धन राठौर से मुलाकात की
Urdu News

نئیدہلی، ورلڈ یوتھ آرچیری چیمپئن شپ مقابلوں میں میڈ ل جیتنے والے تیرانداز کھلاڑیوں نے کھیل کود اورنوجوانوں نے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کرنل راجیہ وردھن راٹھورسے ملاقات کی ۔ تیراندازی کے یہ   عالمی چیمپین شپ مقابلے ارجنٹینا کے روزیریو علاقے میں  2 سے 8 اکتوبر 2017 تک کرائے گئے تھے ۔ان مقابلوں میں ہندوستانی  تیر اندازوں کی ٹیم نے    ایک گولڈ ایک سلور اورایک کانسے کا میڈل جیتا تھا۔

          کرنل راٹھور نے میڈل جیتنے والوں کو  مبارکباددیتے ہوئے    ٹیم اور اس کے کوچوں سے    عالمی چیمپین شپ مقابلوں میں ہندوستان کے مظاہرے اور کھلاڑیوں کو دی جانے والی تربیت  کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ    کھلاڑیوں  کو  تیراندازی کے ایسے مقابلوں میں ضرور حصہ لینا چاہئے ،جس سے    بین الاقوامی مقابلوں اور خاص طور سے اولمپک کھیلوں میں انہیں شامل کئے جانے کے امکانات بہتر ہوسکیں گے ۔

          ہندوستانی تیراندازوں کی ٹیم میں شام   انکتا بھگت اوراین جیمسن سنگھ نے  جونئیر ریکرو مکسڈ ٹیم مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا ۔  جبکہ    این جیمسن سنگھ   اوراتل ورما     ،سکھمنی گجانند باربیکر   نے   مردوں کے   جونئیر ٹیم ریکرو مقابلوں میں سلور کا میڈل حاصل کیا ۔      جبکہ برونز میڈل    کیڈٹ کمپاؤنڈ  گرلز کی ٹیم نے حاصل کیا ۔  اس ٹیم میں خوشبودھیالہ ،سنچتا تیواری اوردویادھائل شامل تھیں ۔ اس چیمپن شپ میں میڈل جیتنے والو ں کے حساب سے ہندوستان ساتویں نمبر پر رہا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More