17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارتِ ثقافت، متھرا کےگووردھن بلاک سے‘‘ہندوستان کی ثقافتی نقشہ سازی پر قومی مشن کا نفاذ شروع کریگی

संस्कृति मंत्रालय गोवर्धन प्रभाग-मथुरा से सांस्कृतिक कार्यक्रम ‘भारत के मानचित्रण पर राष्ट्रीय मिशन’ का शुभारंभ करेगा
Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، پنڈت دین دیال اپادھیائے ، جن کا تعلق اترپردیش کےضلع متھراسے تھا، کی پیدائش کےصدی یادگاری سال میں، حکومت ہند کی وزارت ثقافت، اترپردیش میں ضلع متھرا کےگووردھن بلاک سے ہندوستان کی ثقافتی نقشہ سازی پر قومی مشن کا نفاذ کرنےجارہی ہے۔ اس ایک روزہ پروگرام میں، 17؍جون 2017 کو صبح دس بجےسے شام پانچ بجے تک گووردھن کے رادھے کنڈروڈ پر رادھے شیام سیواسدن(گوڑیامٹھ کےسامنے)میں بلاک کی سطح پر ہنرمندی کو پہنچاننے کا ایک میگاپروگرام(سانسکرتک پرتبھا کھوج سماروہ) کا انعقاد کیاجائےگا۔اس پروگرا م کا افتتاح ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)ڈاکٹر مہیش شرما، اہم شخصیات جن میں متھرا ضلع کے انتخابی حلقوں سے تعلق رکھنےوالےاترپردیش کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل اے، وزارت ثقافت کے سینئرحکام اور متعدد معروف فنکاروں، جن میں پدم، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور ریاست کے انعقام یافتگان شامل ہیں، کےہمراہ کریں گے۔ یہ مشن ایک بھارت –سریشٹھ بھارت ‘‘چھتری’’(امبریلا) کا ایک حصہ ہے۔

اس بلاک سطح کے پروگرام میں تقریباً 2-1 ہزار فنکاروں کےحصہ لینے کی امید ہے۔ اسکےبعد یہ فنکار اپنا رجسٹریشن کر اسکتے ہیں اور ان تمام فنکاروں کو جن کا رجسٹریشن اس پروگرام کےتحت کیاجائےگا، انہیں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، سِلپ، کوڈ مہیاکرایاجائےگا۔ تمام رجسٹرشدہ فنکاروں کو اپنے فن اور ہنرکا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک اسٹیج فراہم کرایا جائےگا۔ شرکاء فنکاروں کے مختلف فنون اور ہنروں کو جج کرنےکیلئے معروف فنکاروں کے ایک پینل کو بھی اس پروگرام کیلئے مدعو کیاگیا ہے۔ رجسٹریشن براہِ راست آن لائن پورٹل culturalmappingofindia.nic.inپر بھی کیا جاسکتا ہے۔ان فنکاروں کیلئے جو کسی بھی وجہ سے اپنی آرٹ فارم کیلئے اپنا رجسٹریشن نہیں کرا سکے ہیں، شمارٹیموں (انیومریشن ٹیمز)کو گووردھن بلاک کے تمام 47 گاؤں میں بھیجا جارہاہے، جو فنکاروں اور ان کے فنون کی جیو میٹنگ کا کام کریں گے، جو بھی شخص اپنےآپ کو فنکار مانتا ہے، وہ اپنا اندراج ابتدائی سطح پرکراسکتا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں شروع کئےگئےپروگرام‘‘ایک بھارت-سریشٹھ بھارت’’ کا مقصد ہندوستان کے لمبے چوڑےثقافتی کینوس کو ایک با مقصد ثقافتی نقشے میں تبدیل کرنا ملک کے تمام فنکاروں کےمعاشرے کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے ایک میکانزم وضع کرنااوراس ملک کی مالامال ثقافتی میراث کو فنکاروں اور فن پاروں کی ثقافتی ذخیرے کی شکل میں محفوظ کرنا ہے۔

اس مشن کےتحت ڈیٹا  کی نقشہ سازی، آبادیات کی رو سے پروسیس کی باقاعدگی اور بہتر نتائج کیلئے تمام ثقافتی سرگرمیوں کو ویب پر مبنی ایک ہی چھتری کے نیچے لایا جائےگا۔اس مشن میں حکومت اور فنکاروں کےدرمیان راست رابطے اور ایک دوسرے کے ہنر کو ابھارنےاور مدد کرنے کی غرض سےفنکاروں کےدرمیان  پیئر کمیونکیش (آپسی  مواصلات) کےمواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ کوئی بھی ثقافتی ہنر یا میراث چھپی یا تنہا نہ رہ جائے اوراگروہ ہنر ہے، تو اس کی پرورش ہونی چاہئےاور اگروہ ایک میراث ہے، تواس کاتحفظ ہونا چاہئےاور اسے ایک پہچان ملنی چاہئے۔ نیز ماضی سے سیکھنااورہمارے ثقافتی ہنر کی تمام حدود میں تشہیر کےنظریئے کےساتھ،وزارت ثقافت نے بلاک سطح سے قومی سطح تک ہنر کی تلاش کرنے کیلئے مختلف  مقابلوں کے راؤنڈ کےاہتمام کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اسکیم کےتحت، آئندہ 3؍برس کےدوران ملک کے تمام بلاکوں  کا احاطہ کیاجائےگا، جس میں تمام 6.40لاکھ گاؤں کو شامل  کیاجائےگا۔وزارت بڑی ثقافتی بیداری مہم لانچ کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے تاکہ کوئی بھی فنکار چھوٹ نہ جائے۔ فنکار؍تنظیمیں اپنا اندراجwww.culturalmapping.nic.in پر آن لائن بھی کر ا سکتے ہیں۔کلچرل میٹنگ آف انڈیا پورٹل، کلچر اثاثوں اور وسائل یعنی ایک ہی جگہ پر کلچرل انوینٹری (ضروری منصوبہ بندی کیلئے)مستحکم؍پائیدار معاشی ترقی اور بکھری ہوئی اور معدوم ہونےوالے فنون کےتحفظ کیلئے ایک ریپوزیٹری (ذخیرے) ؍ڈیٹابیس مجموعہ کی طرح کام کرےگا۔

متھرا ضلع میں اس ایوینٹ؍پروگرام کےفوراً بعد، وزارتِ ثقافت، ملک کے تمام بلاکوں کا احاطہ کرنے کی غرض سے ایسے پروگراموں کا انعقاد دیگرریاستوں کے بلاک سطح پر کرےگی۔ موجودہ راؤنڈ میں کرناٹک میں شموگاضلع کا شموگابلاک، ہریانہ کروکشیتر ضلع کا تھانیشوربلاک، اترپردیش کےگورکھپورضلع کا چوری-چورا بلاک اور جھارکھنڈ میں سرائے کیلاخاصوان ضلع کا سرائےکیلابلاک شامل ہیں:

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More