نئی دہلی، 14جنوری 2017؛ وزارت برائے نوجوانوں کے امور اورکھیل کے تحت قومی سطح کے کھیلوں انڈیا مقابلے 15 جنوری سے 21 جنوری 2017 تک منعقد کیے جائیں گے۔ یہ مقابلہ سائکلنگ، کشتی اور تیراکی میں ہوں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجے گوئل ان مقابلوں کا افتتاح کل شیاما پرساد مکھرجی سویمنگ پول کمپیلیکس جو کہ نئی دلی میں واقع ہے، میں کریں گے۔ ان قومی مقابلوں میں 25 سے زائد ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شرکت متوقع ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے کھیلو انڈیا قومی مقابلوں میں 1000 سے زائد شرکاء حصہ لیں گے۔ ان میں شائقین کا داخلہ مفت ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ کھیلو انڈیا قومی مقابلوں کا مقصد نچلی سطح پر کھیل کا فروغ ہی نہیں بلکہ ابھرتی صلاحیت کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرنا ہے۔ ان مقابلوں میں صلاحیت کی نشاندہی بھی کی جائے گی تاکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہتری حاصل کی جا سکے۔