19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت دفاع کے ذریعہ ڈیف ایکسپو 2020 کے دوران ویبی نارز کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، وزارت دفاع  ڈیف ایکسپو2003 کے دوران  10 دسمبر 2019 کو(دوپہر تین بجے سے شام چار بجے تک) ویب سمیناروں  (ویبی نارز)کا اہتمام کررہی ہے۔ اس ششماہی   اہم ترین   پروگرام کے سلسلہ کی گیارہویں  کڑی  5 سے 8 فروری  2020 کے دوران اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ  میں منعقد ہوگی۔ان ویب سمیناروں کا انعقاد   اہم شخصیات  جن کے نام   سکریٹری   محکمہ دفاعی تحقیقی و ترقی   اور ادارہ  دفاعی تحقیق و ترقی (ڈی آر ڈی او) کے چیرمین ڈاکٹر  جی ستیش ریڈی، پدم شری  ڈاکٹر   کوٹہ  ہری نرائن، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھارت فورج لمیٹیڈ   جناب  بابا کلیانی،  سینرجیا فاؤنڈیشن   کے بانی  اور  صدر  جناب    ٹوبی سائمن  ، آئی آئی ٹی   بھیلائی کے ڈائریکٹر /دفاع سے متعلق   آرٹی فیشیل   انٹیلی جینس   ٹاسک فورس  کے ڈاکٹر رجت مونا او ر وزارت دفاع /دفاعی پیداوار  اور  انویسٹ انڈیا   کے محکمہ    سے تعلق رکھنے والے اعلی افسران شرکت کریں گے۔

ویب سمینار وں  (ویب نارز) میں  اہم موضوعات  پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور انہیں   پوری دنیا میں پھیلایا جائے گا۔ یہ موضوعات  دفاع،   ایرو اسپیس ، نیز سیکورٹی انڈسٹریز  ، ماہرین تعلیم  اور طلبا برادری   کے دلچسپیوں سے متعلق ہوں گے۔

ویب سمیناروں کی تفصیلات  ان کے  نظام الاوقات ، موضوع سے متعلق  خاکہ   اور ہر ایک   اجلاس   کے شرکاء اور مقررین کی تفصیلات  ڈیف ایکسپو  2020 کی ویب سائٹ  (www.defexpo.gov.inپر دستیاب ہیں۔ ویبی نارز کی یوٹیوب پر بھی  براہ راست  نشریات ہوں گی۔  ان کے علاوہ تقریب کی ریکارڈنگ   ڈیف ایکسپو2020 کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کرائی جائیں گی۔

ڈیف ایکسپو 2020 میں ملک کے  ایرواسپیس ، دفاع اور ہوم  لینڈ سیکورٹی   کی دلچسپی   کےتمام موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ ڈیف ایکسپو2020 کا مرکزی خیال  ‘انڈیا –ابھرتا ہوا دفاعی مینوفیکچرنگ ہب’  اور ‘ڈیجیٹل  ٹرانسفورمیشن آف ڈیفنس’’ ہے۔ یہ تقریب ،صنعتوں   کی ڈیجیٹل ترقیات کو   آگے لانے اور  تبدیلی میں انہیں محرک کے طور پر  ایک  پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

ہندستان اطلاعاتی ٹکنالوجی ، سافٹ ویئر ترقی میں اپنے استحکام کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید آگے بڑھانے کے  لئے  بالکل تیار ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More