20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت سیاحت نے پورے ملک میں تمثیلی سیاحتی مقامات کے طورپر فروغ دینے کے لئے 17مقامات کی شناخت کی :پرہلاد سنگھ پٹیل

Urdu News

نئی دہلی: تہذیب و ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتا یا کہ سال 19-2018 اور 20-2019 کے بجٹ اعلانات کے مطابق  وزارت سیاحت نے تمثیلی سیاحتی مقامات  جن کے نام تاج محل اور فتح پور سیکری(اترپردیش)، اجنتا اور ایلورا(مہاراشٹر)، ہمایوں کا مقبرہ، لال قلعہ اور قطب مینار(دہلی)، کولوا(گوا)، آمیر کا قلعہ(راجستھان)، سومناتھ اور دھولاویرا(گجرات)، کھجوراہو(مدھیہ پردیش)، ہمپی(کرناٹک)، مہابلی پورم(تمل ناڈو)، کازی رنگا(آسام)، کمارکوم(کیرالہ) اور مہابودھی مندر(بہار)کو فروغ دینے کے لئے ملک کے 12 کلسٹروں میں سے 17 مقامات کی شناخت کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت مذکورہ بالا مقامات کو ان سے متعلق موضوعات پرخصوصی توجہ، اس مقام پر سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات؍تجربات، ہنرمندی کے فروغ، مقامی آبادی کی شمولیت ، فروغ اور برانڈنگ کے علاوہ نجی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ مربوط طریقے سے انہیں فروغ دےگی۔زیر تبصرہ اسکیم کے تحت مجوزہ ترقی کے لئے تمام پیچیدگیوں سے پاک اراضی دستیاب کرانا متعلقہ ریاستی حکومتوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More