22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اور انڈونیشیا کے صدر کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید

Urdu News

نئیدہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈونیشیا کے صد  ر عالی  جناب جوکے وڈوڈو سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی ۔

          دونوں رہنماؤں  نے خطے اور پوری دنیا میں  کووڈ -19  کے پھیلاؤ کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کئے ۔

          انڈونیشیائی صدر نے  انڈونیشیا کو  فارماسیوٹیکل کی شکل میں  حکومت  ہند کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت کی ستائش کی ۔ وزیراعظم نے انہیں  یقین دلایا کہ  طبی مصنوعات ، یا دونوں ممالک کے مابین دیگر تجارتی اشیا کی فراہمی   کے سلسلے  میں   بھارت  کسی بھی  طرح کی روکاوٹ نہ آنے دینے کے لئے  اپنی جانب سے  پوری کوشش کرے گا۔

          رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ملک میں موجود اپنے شہریوںسے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے ان کی ٹیمیں  رابطے میں رہیں  گی۔

          وزیر اعظم نے زور دے کر اس  حقیقت کو اجاگر کیا کہ انڈونیشیا  بھارت کی وسیع  ہمسائیگی  میں واقع  ایک   اہم بحری شراکتدار ہے اور  باہمی تعلقا ت کی قوت  دونوں  ممالک کو وبائی مرض سے نمٹنے میں مدد دے گی۔

          انہوں نے عالی جناب صدر وڈوڈو اور انڈونیشیا کے دوست  عوام  کو رمضان کے مقدس  مہینے کی مبارکباد  بھی  پیش کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More