16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم باڑمیڑ، راجستھان میں راجستھان ریفائنری کے کام کاج کے آغاز سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم ،جناب نریندر مودی، 16 جنوری 2018 کو راجستھان کے ضلع باڑمیڑ میں، موضع پچپدرہ میں واقع راجستھان ریفائنری کے کام کاج کے آغاز سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔ موصوف یہاں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

راجستھان میں تیل اور گیس کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔ راجستھان ریفائنری ریاست کی پہلی ریفائنری ہوگی ۔ اس کے تحت 9 ایم ایم ٹی پی اے ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس ریفائنری سے ہونےو الی مصنوعات پیداوار جدید ترین بی ایس –VI اخراج اصولو ں کے مطابق ہوں گی۔ پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 43000 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ یہ پروجیکٹ ایچ پی سی ایل اور حکومت راجستھان کی ایک مشترکہ صنعت ہے۔

راجستھان کے گورنر اور وزیراعلیٰ ، نیز متعدد مرکزی وزراء کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More