نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی، 10 اگست 2018 کو نئی دہلی میں وگیان بھون میں حیاتیاتی ایندھن کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی کسانوں، سائنسدانوں، صنعت کاروں، طلبا، سرکاری افسروں اور قانون سازوں پر مشتمل ایک گوناگوں اجتماع سے خطاب کریں گے۔
حیاتیاتی ایندھن، خام تیل پر درآمداتی انحصار کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ وہ شفاف آب و ہوا کے لئے تعاون، کسانوں کے لئے اضافی آمدنی پیدا کرنے کے علاوہ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں لہذا حیاتیاتی ایندھن کی مختلف سرکاری پہل نیز کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور سوچھ بھارت کے ساتھ باہمی تعاون ہیں۔
مرکزی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں 14۔2013 میں ایتھنول سپلائی کے سال میں پٹرول میں ایتھنول بلینڈنگ کا 38 کروڑ لیٹر اضافہ ہوا جو 18۔2017 میں بڑھ کر لگ بھگ 141 کروڑ لیٹر ہوگیا۔ حکومت نے 2 جون 2018 میں حیاتیاتی ایندھن سے متعلق قومی پالیسی کو بھی منظوری دی ہے۔