وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت کے طورپر لیہہ لداخ میں کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن کے دنیا کے سب سے بڑے کھادی قومی پرچم کی نمائش کرنے کی پہل کی تعریف کی ہے۔ اس پرچم کی اونچائی 225 فٹ اور چوڑائی 150 فٹ ہے ۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل احترام شخصیت باپو کو ایک منفرد خراج عقیدت ہے۔ جن کی کھادی کے تئیں گہرے لگاؤ کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔اس فیسٹول سیزن کے دوران لوگ اپنی زندگیوں میں کھادی اور دستکاری کی مصنوعات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر غور کریں اور ایک آتم نربھر بھارت بنانے کے عزم کو مستحکم کریں۔
This is a unique tribute to respected Bapu, whose passion towards Khadi is widely known.
This festive season, do consider making Khadi and handicraft products a part of your lives and strengthen the resolve to build an Aatmanirbhar Bharat. https://t.co/1VPAlfYeMD
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2021