19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی کل ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے سے متعلق چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی کل راجدھانی میں وگیان بھون میں ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے سے متعلق چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیاء علاقائی آفس (ایس ای اے آر او) اور اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ ایس چوٹی کانفرنس کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی اس موقع پر ہندوستان ٹی بی سے پاک مہم کا بھی آغاز کریں گے۔ ہندوستان کو ٹی بی سے پاک کرنے کی مہم، ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے قومی اسٹریٹجک منصوبے کی سرگرمیوں کو مشن موڈ میں آگے لے جائے گی۔ ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کی قومی اسٹریٹجک منصوبے کے لئے اگلے تین سال میں 12ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا فنڈ فراہم کیا جائے گا، تاکہ ٹی وی کے ہر مریض کو معیاری تشخیص، علاج و تعاون تک رسائی حاصل ہوسکے۔ نئے قومی اسٹریٹجک منصوبے (این ایس پی ) نے ایک کثیر رخی طریقۂ کار منظور کیا ہے، جس کا مقصد ٹی بی کے تمام مریضوں کا پتہ لگانا ہے اور اسکیم میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ٹی بی کے ان مریضوں تک پہنچا جائے جو نجی شعبے کی طبی سہولت لے رہے ہیں اور زیادہ خطرے والی آبادی میں ٹی بی کا پتہ نہیں چلا ہے۔

وزیر اعظم کا وژن ہے کہ 2025 تک ٹی بی کو جڑ سے ختم کیا جائے، جبکہ ایس ڈی جی نے ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کا منصوبہ 2030 رکھا ہے۔ یعنی وزیراعظم اس بیماری کو ایس ڈی جی کے منصوبے سے پانچ سال پہلے ہی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایس ڈی جی نے 5 سال پہلے ترمیم شدہ تپ دق بیماری کی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔ 1997 میں شروع ہوئے اس پروگرام کے تحت دو کروڑ سے زیادہ ٹی بی کے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More