25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سینٹرل ہندی کمیٹی کی 31 ویں میٹنگ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج نئی دہلی میں سینٹرل ہندی کمیٹی کی 31 ویں میٹنگ ہوئی۔

 اپنے خطاب میں وزیراعظم نے عملی اور تخلیقی تجاویز کے لئے کمیٹی کے تمام ممبروں کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندی زبان روز مرہ کی بات چیت کے ذریعہ پھیلنی چاہئے اور سرکاری مقاصد کے لئے پیچیدہ تکنیکی اصطلاحات سے بچنا چاہیے اور ان کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ سرکاری اور معاشرے میں ہندی کے استعمال کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی ادارے اس مہم میں سرکردہ  رول ادا کرسکتے ہیں اور اس مہم کو آگے بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم سبھی ممبروں کو یقین دلایا کہ ہم ہندی سمیت تمام ہندوستانی زبانوں کی مدد سے پوری دنیا کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم نے کہا کہ ہم کو تمل جیسی دنیا کی سب سے قدیم ہندوستان زبان پر فخر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سبھی زبانیں ہندی کو مالا مال کرسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے حکومت کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کا بھی ذکر کیا۔

وزیر داخلہ جناب  کے خیرمقدمی خطبے کے بعد راجستھان کے سکریٹری نے ایجنڈے کے مطابق مختلف مضامین کے بارے میں ہوئی پیش رفت کی تفصیل پیش کی۔ مختلف ممبروں نے ہندی زبان کو پھیلانے سے متعلق معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے گجراتی۔ ہندی فنڈ بھی جاری کیا  جسے سینٹرل ہندی ڈائرکٹوریٹ نے شائع کیا ہے۔

تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں اروناچل پردیش، ہماچل پردیش اور گجرات کے وزرائے اعلی کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ممبروں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More