15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نےآئی آرآر آئی، مہاویرفلپائن فاؤنڈیشن کا دورہ کیا

PM visits IRRI, Mahaveer Philippine Foundation
Urdu News

 نئی دہلی، نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فلپائن  کے شہر لاس بنوس میں واقع  انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آر آئی) کا دورہ کیا۔ آئی آر آر آئی ایک مؤقر تحقیقی ادارہ ہے، جو رائس (چاول) سائنس، چاول کی کھیتی کرنے والے کسانوں اور اس کے صارفین کی صحت   اور فلاح و بہبود کے کام میں بہتری  اور آنے والی نسلوں کیلئے چاول کی کھیتی کیلئے درکار ماحول کا تحفظ کرکے غریبی اور بھکمری میں کمی لانے کے تئیں وقف ہے۔

وزیراعظم نے ایک تصویری نمائش کا معائنہ بھی کیا، جس میں سیلاب کی صورتحال کو برداشت کرجانے والی چاول کی اقسام، خشک سالی کو برداشت کرجانے والی چاول کے اقسام ، کھارے پن کو برداشت کرجانے والی چاول کے اقسام اور خواتین پر مشتمل زرعی امداد باہمی کی تنظیموں کے ساتھ آئی آر آر آئی کے کاموں کو دکھایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے غرقابی کی صورتحال کو برداشت کرجانے والے چاول کے اقسام سے متعلق ایک نئے پلاٹ میں علامتی طورپر زمین کی کھدائی بھی  کی۔ انہوں نے  شری نریندر مودی ریزی لیئنٹ رائس فیلڈ لیباریٹری کے افتتاح سے متعلق ایک تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے ہندوستانی چاول کی دو قسموں کے بیج بھی   آئی آر آر آئی کے جین بینک کے سپرد کئے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے آئی آر آر آئی میں کام کرنے والے متعدد ہندوستانی سائنسدانوں کے ساتھ تبادلۂ خیال بھی کیا۔

وزیراعظم نے منیلا میں وا قع مہاویر فلپائن فاؤنڈیشن  کا بھی دور ہ کیا۔ یہ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان طویل عرصے سے جاری،  انسانی بنیادوں پر باہمی تعاون کا پروگرام ہے، جسے منیلا کے بھارت نژاد     میئرڈاکٹر رامو ن بگات سنگ نے قائم کیا تھا۔یہ   فاؤنڈیشن ، مہاویر وِکلانگ سہایتا سمیتی کے اشتراک سےعضو بریدہ (وہ شخص  جس کا کوئی عضو کاٹ دیا گیا ہو)ضرورت مند افراد کیلئے جے پور فوٹ لگانےے  میں نمایاں کردار ادا کرتا آیا ہے۔ وزیراعظم نے  جے پور فوٹ سے مستفید ہونے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More