نئی دہلی، 6 فروری / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے افغانستان میں برف کے تودے گرنے کے واقعات میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ افغانستان میں ہوئے جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ہندستان ہر طرح کی امداد پہنچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔