15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ایچ ایچ پرمکھ سوامی مہاراج کو اُن کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

 نئی دہلی۔ ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایچ ایچ پرمکھ سوامی مہاراج کو اُن کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

          ’’میں دنیا بھر کے اُن لاکھوں عقیدتمندوں کے ساتھ ہوں جو ایچ ایچ پرمکھ سوامی مہاراج کو اُن کی جینتی پر اُن کے آگے سر جھکاتے ہیں۔ وہ ایک قابل تعریف روح پیکر تھے۔ جن کی مثالی خدمات اور انسانیت کیلئے اُن کی کوششوں کا بے شمار لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر پڑا۔

ایچ ایچ پر مکھ سوامی مہاراج کے گراں قدر خیالات سے لوگ رہنمائی پاتے رہیں گے، ہم ضرورت مندوں ، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کی زندگیوں کی کایاپلٹ کر دینے کے اُن کے ویژن سے ہمیشہ ہی متاثر رہے ہیں۔

ایچ ایچ پرمکھ سوامی مہاراج کے ساتھ میرے تعلقات خصوصی نوعیت کے تھے۔ جو وقت میں نے ان کے ساتھ گزارا وہ میرے لئے قابل یادگار ہے۔ میں خوش نصیب ہوں کہ میں نے ان سے آشیرواد لیا  ہے۔ میں نے پچھلے سال سارنگ پور میں اُن کے بارے میں جو کچھ بھی کہا تھا وہ مندرجہ ذیل ہے: https://www.youtube.com/watch?v=azaYIrMsx5g‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More