نئیدہلی۔؍اپریل۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا، ’’بھگوان بدھ کی تعلیمات 21ویں صدی میں بہت زیادہ موزوں ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی سماج سے مصائب کو کم کرنے اور ناانصافی کو دور کرنے میں لگادی۔اپنے ہمدردانہ جذبات کی وجہ سے وہ لاکھوں لوگوں کے محبوب بن گئے۔ سبھی کو بدھ پورنیما مبارک ہو ۔‘‘