16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بلوم برگ گلوبل بزنس فورم میں کلیدی خطبہ دیا

Urdu News

نئیدہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک میں بلوم برگ گلوبل بزنس فورم میں کلیدی خطبہ دیا۔

مقتدر شخصیات پر مشتمل حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  وہ اس موقع کا استعمال بھارت کی ترقی اور نمو کی مستقبل کی داستان کے متعلق گفتگو کیلئے کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی نمو کی داستان چار ستونوں یعنی  جمہوریت، آبادی، مطالبے اور فیصلہ لینے کی صلاحیت  پر منحصر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی معیشت نے ملک کے سیاسی استحکام کے ماحول سے استفادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی کامیاب اصلاحات کی عالمی  ستائش اور قبولیت کو بھی نمایاں کرکے پیش کیا ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ  لاجسٹکس کارکردگی اشاریے میں  دس درجہ بندیوں کی ترقی ، عالمی مسابقت کے اشاریے میں تیرہ نکات کی ترقی ، عالمی اختراع اشاریے میں چوبیس درجوں کی ترقی اور کاروبار آسان بنانے کے اشاریے میں 65 رینک کی ترقی کا تخمینہ عالمی بینک کی جانب سے لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے  بلوم برگ قومی برانڈ ٹریکر 2018 کا بھی ذکر کیا جس نے حال ہی میں  بھارت کو عالمی سرمایہ کاری متوجہ کرنے والی سب سے عمدہ کارکردگی والی ایشیائی معیشت قرار دیا ہے۔ اس رپورٹ میں  دس انڈیکیٹر شامل کیے گئے ہیں جن میں سات انڈیکیٹر  یا اشاریے مثلاً سیاسی استحکام، کرنسی استحکام ،اعلیٰ کوالٹی کے پروڈکٹس، انسداد بدعنوانی ، کم لاگت والی  پیداوار ، کلیدی محل وقوع اور آئی پی آر کے لئے احترام کے معاملے میں بھارت کو سرکردہ مقام عطا کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی او راختراع کے محاذ پر وزیراعظم نے عالمی کاروباری برادری کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مدعو کیا اور کہا کہ ان کی ٹیکنالوجی اور بھارت کی صلاحیت باہم ملکر دنیا کو بدل سکتی ہے۔  اگر ان کی یہ ٹیکنالوجی اور بھارت کی ہنرمندی یکجا ہوجائے تو عالمی اقتصادی نمو  کو مہمیز کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم  کے کلیدی خطبے کے بعد بلوم برگ کے بانی  جناب مائیکل بلوم برگ کے ساتھ ایک باہم اثر پذیر اجلاس کا بھی انعقاد کیا  گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More