26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بنارس میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم نریندر مودی  نے آج بنارس میں 900 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد اہم پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں وارانسی سٹی گیس ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ اور وارانسی – بلیَا میمو ٹرین شامل ہے۔ انہوں نے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اُن میں پنچ کوشی پریکرما مارگ اور اسمارٹ سٹی مشن اور نمامی گنگے سمیت کئی پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے وارانسی میں انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے لیے بھی سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقعے پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ایتھلیٹ ہیما داس کو انڈر ٹوئینٹی ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 400 میٹر کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے  21ویں صدی کی ضروریات کے پیش نظر  اور قدیم شناخت کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے کاشی شہر کی ترقی کے لیے کوشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا بنارس روحانیت اور جدیدیت کے ساتھ نئے ہندوستان کے لیے تعمیر  کیا جا رہا ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ نئے بنارس کی جھلک پوری دنیا پر عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار برسوں میں بنارس میں خاطر خواہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کروڑ کے بقدر جن پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا ہے یا جن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اسی جاری پروگرام کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے تبدیلی کے ویژن کا ذکر کیا اور کہا کہ اعظم گڑھ میں پروانچل ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کا رکھنا اسی عمل کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنارس اس خطے میں طبی سائنس کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی عالمی درجے کا صحت مرکز قائم کرنے کے لیے ایمس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بنارس اور اس خطے میں بہتر کنکٹیویٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشی ایک اہم بین الاقوامی سیاحتی مرکز کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کا ذکر کیا۔  انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کا بنارس کے لوگوں کے لیے تحفہ  دینے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے سیاحت اور سووچھ بھارت ابھیان کے تحت کیے گئے اقدامات کے لیے ریاست کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے چار برس پہلے بنارس میں سڑکوں کی صورتحال اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی خستہ حالی کا  ذکر کیا۔  انہوں نے نوئیڈا میں حال ہی میں سیمسنگ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے باعث لاکھوں روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔

شہر میں گیس کی تقسیم کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنارس میں آٹھ ہزار مکانات کو پائپ کے ذریعے گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ایندھن کے طور پر سی این جی کے استعمال کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے اس لمحے کو یاد کیا کہ بنارس نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اور فرانس کے صدر کا کس طرح خیر مقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنارس کی میزبانی کے لیے ایک اور موقع آنے والا ہے اور یہ موقع پرواسی بھارتی دوس جو کہ جنوری 2019 میں منعقد کیا جائے گا کی شکل میں آرہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More