نئیدہلی۔ وزیراعظم نے جناب نریندر مودی نے جناب جار ج فرنانڈیز کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ،’’جناب جارج فرنانڈیز نے ہندوستان کی بہترین سیاسی قیادت کی نمائندگی کی تھی۔ وہ ایک کشادہ دل ، بے خوف ، دور اندیش اور صاف گو لیڈر تھے ۔ انہوں نے ہمارے ملک کی بیش قیمت خدمات انجام دیں۔ وہ غریبوں اور حاشیے پر پڑے محروم طبقات کے حقوق کی مؤثر آواز تھے۔ مجھے ان کی موت سے گہراصدمہ پہنچا ہے۔ ہم جب جناب جارج فرنانڈیز کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمیں ایک ایسا شعلہ بیان مزدور لیڈر یاد آتا ہے جس نے انصاف کی لڑائی لڑی ، ایک ایسا لیڈر جنہوں نے طاقتور سے طاقتور سیاسی لیڈر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ ملک کے وزیر دفاع اور وزیر برائے ریلوے کی حیثیت سے بہترین اور مثالی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ہندوستان کو محفوظ اور مضبوط بنایا۔
جناب جارج فرنانڈیز نے اپنی طویل عوامی زندگی کے دوران اپنے سیاسی نظریات اور آدرشوں سے انحراف نہیں کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی کی بھرپور مخالفت کی۔ ان کی سادگی اور انسانیت خاص طور سے یادگار رہی ہیں ۔ میری تمام تر ہمدردیاں ان کے کنبے ، ان کے دوستوں اور ان کے لاکھوں سوگواروں کے ساتھ ہیں۔ ‘‘