20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے جزیروں کی مجموعی ترقی کا جائزہ لیا

Urdu News

نئیدہلی۔؛ وزیراعظم نریندر مودی نے آج جزیروں کی مجموعی ترقی کا جائزہ لیا۔ مرکزی حکومت نے یکم جون، 2017 کو جزیروں سے متعلق ترقیاتی ایجنسی تشکیل دی تھی۔ مجموعی ترقی کے لیے 26 جزیروں کی فہرست سازی ہوئی ہے۔

نیتی آیوگ نے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ، ڈیجیٹل کنکٹویٹی، سبز توانائی، گاد کی صفائی کے پلانٹ، فضلات کے بندوبست، ماہی پروری کے فروغ اور سیاحت پر مبنی پروجیکٹوں سمیت مجموعی ترقی کے عناصر سے متعلق پرزنٹینشن پیش کیے۔

انڈمان اور نکوباور جزائر میں کیے گئے کام کاجائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے مربوط سیاحت پر مبنی ماحولیاتی نظام سیاحت کے فروغ کے لیے شناخت شدہ علاقوں میں قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے جزیروں میں توانائی کے سلسلے میں خود انحصاری کی بات کی جو کہ شمسی توانائی پر مبنی ہو۔

وزیراعظم نے انڈمان نکوبار جزائر کا دورہ کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے لیے محدود علاقہ پرمٹ تقسیم کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا۔

لکشدیپ  میں ترقیاتی کام کے جائزہ کے دوران وزیراعظم کو ٹونا فیشنگ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیراعظم نے صفائی سے متعلق لکشدیپ کے اقدامات کی ستائش کی۔

انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں اہم بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے سمندر کنارے کاشتکاری کے امکانات اور دیگر اقدامات جن سے زرعی شعبہ کی مدد ہو سکے کا پتہ لگانے کے لیے کہا۔

اس میٹنگ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، انڈمان و نکوبار جزائر اور لکشدیپ کے لیفٹیننٹ گورنر ، نیتی آیوگ کے سی ای او، اور مرکزی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More