12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے سابق رکن پارلیمان واسپیکر سوم ناتھ چٹرجی کی موت پر تعزیت کی

Urdu News

نئیدہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سابق  رکن پارلیمان اورلوک سبھا کے سابق اسپیکر جنا ب سو م ناتھ چٹرجی کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

 جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا کہ سابق رکن پارلیمان اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر آنجہانی سوم ناتھ چٹرجی ہندوستانی سیاست کی انتہائی قدآور شخصیت تھے۔انہوں نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کو مالا مال کیا ۔وہ  ہمیشہ غریبوں اور کمزور  طبقوں کی فلاح کے لئے آواز بلند کرتے تھے ۔مجھے ان کی موت سے شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ میری تمام تر ہمدردیاں ان کے سوگوار کنبے اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More