16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے صحت کی دیکھ بھال کی مختلف اسکیموں کے فائدہ یافتگان سے ویڈیو کے ذریعہ گفتگو کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پری یوجنا  سے  فائدہ حاصل کرنے والے ملک بھر کے  فائدہ یافتگا ن سے  ویڈیو کے ذریعہ  گفتگو کی ۔وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کے فائدہ یافتگا ن سے  پانچویں  بار یہ گفتگو کی ۔

          وزیر اعظم نے  صحت اورتندرستی کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صحت  ہر کامیابی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسی صورت میں عظیم بن سکے گگ جب اس کے  125  کروڑ شہری صحت مند ہوں گے۔

          صحت عامہ اور حفظان صحت کی مختلف  اسکیموں کے فائدہ یافتگان سے گفتگو کے دوران  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بیماری سے نہ صرف یہ کہ  زبردست مالی  بوجھ  پیداہوجاتا ہے ،  بالخصوص  غریب اور درمیانہ درجے کے کنبوں پر زبردست  مالی بوجھ لاد دیتی ہے  بلکہ   ہمارے سماجی ،معاشی    شعبوں  پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔   اس لئے سرکار کی کوشش ہے کہ  ملک کے ہرشہری کو کفایتی صحت خدمات   فراہم کرائے جانے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پری یوجنا   کا آغاز  غریبوں   ، زیریں درمیانہ درجے  اوردرمیانہ درجے کے کنبو ں کو   سستی دوائیں  فراہم کرائے جانے کے مقصد سے کیا گیا تھا  تاکہ ان کے کنبوں  پر مالی بوجھ  نہ پڑے ۔

          سرکار نے  ملک بھر میں  3600  جن اوشدھی کیندر قائم کئے ہیں ۔  جہاں  جنسی امراض کے علاج کی 700سے زائد  دوائیں  سستی قیمتوں  پر دستیاب کرائی جاتی ہیں  ، جن اوشدھی کیندر میں  دستیاب کرائی جانے والی دوائیں  بازار کی قیمت سے 50سے 90فیصد تک سستی ہوتی ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ مستقبل قریب میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد  3600سے بڑھ کر 5000 ہزار ہوجائے گی۔

          اعلی ٰ  ترین صحت خدمات کی دستیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اب سے پہلے  ہمارے ملک کے لوگوں کو  صحت خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنی جائیدادیں  یا توفروخت کرنی پڑتی تھیں  یا انہیں  گروی رکھنا پڑتا تھا ،سرکار نےغریبوں اور درمیانہ درجے کے کنبوں کی مدد کے لئے   صحت خدمات میں    پائیدار  بچت دستیاب کرائی ہے ۔ آج  دل کے مرض  کے علاج کے لئے  ہارٹ اسٹینٹ  کی قیمت  دولاکھ سے کم کرکے محض  29 ہزار روپے کردی گئی ہے ۔

          صحت عامہ کی سرکاری اسکیموں کے  فائدہ یافتگا ن سے  گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بتایا  کہ  گھٹنہ تبدیل کئے جانے  پر آنے والے خرچ میں  بھی 60سے 70 فیصد تک کمی کی گئی ہے ،جس کے نتیجے میں اس علاج پر  آنے والی لاگت  2.5 لاکھ سے کم ہوکر محض  70  ہزار – 08  ہزارروپے تک ہوگئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق  ہندوستان میں ہرسال گھٹنے کے ایک سے ڈیڑھ  لاکھ تک آپریشن کئے جاتے ہیں  ۔اس حساب سے گھٹنے کی تبدیلی   کی قیمت میں  عوام الناس کو  تقریباََ  1500 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے ۔

           وزیراعظم موصوف نے مزید بتایا کہ  سرکار نے پردھان منتری راشٹریہ ڈائلیسس پروگرام    کے تحت   500سے زائد اضلاع میں  22  لاکھ سے زائد مریضوں کو  ڈائلیسس کی سہولت دستیاب کرائی ہے ۔علاوہ ازیں   اندر دھنش مشن کے تحت   528  اضلاع  کی  80  لاکھ حاملہ خواتین   اور 3.15  کروڑ بچوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔ اسپتالوں میں   بسترو ں اور ڈاکٹروں  کی تعداد میں اضافے کی غرض سے سرکار نے  92  نئے میڈیکل کالج قائم کئے ہیں اور ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں   15000  کا اضافہ کردیا ہے ۔

          وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ سرکار نے     صحت کی دیکھ بھال کی خدمات   کو کفایتی  اور آسانی سے  دستیاب کرائے جانے کی غرض سے آیوشمان بھارت اسکیم شروع کی ہے ۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت   دس کروڑ کنبو ں کو  پانچ لاکھ روپے کا صحت بیمہ   دستیاب کرایا جائے گا۔  جناب نریندر مودی نے  سوچھ بھارت مشن  کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکیم   صحت مند ہندوستان بنائے جانے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے۔اس سوچھ  بھارت ابھیان کے تحت  اب ملک کے   ساڑھے تین لاکھ مواضعات کو  کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے  پاک کردیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے ادارے   میں  38  فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ مختلف سرکاری صحت اسکیموں کے فائدہ یافتگا ن نے وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران   وضاحت کے ساتھ  بتایا کہ کس طرح  پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پری یوجنا کے ذریعہ دواؤں کی قیمت   میں کمی آئی ہے اور انہیں    بآسانی  خریدا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان فائدہ یافتگان نے یہ بھی بتایا کہ دل  کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والے  ہارٹ اسٹنٹ  اور گھٹنو ں کی تبدیلی  کے عمل کے لئے  نی اسٹینٹ کی دستیابی نے  زندگی میں زبردست تبدیلی  پیدا کردی ہے ۔

 اس موقع پر وزیر اعظم جناب مودی نے  عوام الناس سے   زیادہ سےزیادہ  یوگا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ    یوگا کو زندگی  کا  حصہ بناکر  صحت مند ملک  وجود میں آسکتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More